مقبوضہ ریاست کشمیرکی لائن آف کنٹرول کےدونوں جانب بسنے والےاوردنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نےبھارت کےیوم جمہوریہ کوآج یوم سیاہ کے طور پرمنایا ۔
حریت رہنماوں سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک ،میرواعظ عمرفاروق نےمشترکہ طور پربھارت کےیوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئےمقبوضہ اورآزاد کشمیر سمیت دنیا بھر مقیم کشمیریوں نےاس دن کو یوم سیاہ کےطور پرمنایا ۔
واضح رہے کہ بھا رت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پرآئے دِن مظالم اور طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری ہے۔ اس وقت بھی مقبوضہ وادی میں7لاکھ سے زائدبھارتی فوجی تعینات ہے جو مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔
جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بہت سارے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نابینا بھی کیا بھی جا چکا ہے اور کئی نوجوانوں کو شہید بھی کیا جا چکا ہے۔
جہاں ایک طرف بھارت نے کشمیر میں ظلم برپا کیا ہوا ہے اور کشمیری مسلمان بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں وہیں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کشمیری مسلمانوںکے ذخموں پر نمک پاشی کرنے بھارتی وزیر اعظم کو جپھیاں ڈالے اٹکھکیلیاں کرتے نظر آتے ہیں۔
اس سے قبل بھی جب بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیا ہوا تھا سعودی حکمران بھارت کے ساتھ تجارتی و دفاعی معاہدوں میں مصروف تھے۔ عرب بادشاہوں کے اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے ان کے دلوں میں امت مسلمہ کا درد کس قدر شدت سے موجود ہے۔
شفقنا اردو