پاکستان نے جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی سفارش پر جماعت الاحرار پر پابندیاں عائد کیں اور تنظیم کے اکائونٹ منجمد کردئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جماعت الاحرار ننگرہار افغانستان سے آپریٹ کررہی ہےاور پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پابندی کے بعد جماعت الاحرار کے ارکان پر سفری پابندیاں اور اسلحے کی خریدو فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
زمرہ جات: Horizontal 3 ،
ٹیگز: جماعت الاحرار ،