ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ میں نے سعودیوں سے کہا کہ اگر وہ امریکی اسلحہ اور فوجی سازوسامان خریدنے، امریکہ میں سرمایہ کاری کے لئے سینکڑوں ارب ڈالر کی رقم ایک طرف نہ رکھیں تو میں سعودی عرب کے دورے پر نہیں آؤں گا۔
واضح رہے کہ بہت سے مغربی ذرائع نے ٹرمپ کے سب سے پہلے سعودی دورے پر تنقید کی تھی جس کا جواب انھوں نے سی بی ایس کے ساتھ انٹرویو میں دےدیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ روسی صدرکے ساتھ حالیہ ملاقات میں ان کے ساتھ مفاہمت کے نقطے پر پہنچے ہیں جو ایک اچھی بات ہے گوکہ ان کے مقاصد پیوٹن کے مقاصد سے مختلف ہیں کیونکہ پیوٹن روس کے لئے کوشش کرتے ہیں اور وہ امریکہ کے لئے۔
ٹرمپ نے اپنے انٹرویو کے اگلےحصے میں سعودی عرب کے دورے اور قطر کے سلسلے میں حالیہ اختلافات پر روشنی ڈالی اور کہا: قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور قطر میں امریکی اڈے کے سلسلے میں کوئی دشواری نہیں پائی جاتی تاہم اگر ہم قطر کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں تو 10 دوسرے ممالک ایسے ہیں جو اپنی سرزمین پر ہمیں فوجی اڈے دینے کے لئے تیار ہیں یہاں تک کہ یہ ممالک ان اڈوں کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
انھوں نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے بارے میں واشگاف الفاظ میں کہا: میں نے سعودیوں سے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ میں ریاض کے دورے پر آؤں تو تمہیں کئی سو ارب ڈالر کی رقم امریکہ کے لئے الگ کرکے رکھنا پڑے گی۔
ٹرمپ نے کہا: سعودی عرب میں دو بہت اچھے دن گذارنے کو ملے، سعودیوں نے ہمارے طیاروں، فوجی ساز و سامان، اور امریکہ میں سرمایہ کاری کے لئے سینکڑوں ارب ڈالر کی رقم منظور کی اور یہ میں نے ان سے کہا تھا کہ تمہیں ایسا کرنا پڑے گا ورنہ میں نہیں آؤں گا۔
ٹرمپ نے کہا: جو جو قراردادیں سعودیوں کے ساتھ منعقد ہوئیں، امریکی مزدوروں کے لئے بہت اچھی قراردادیں تھیں۔
امریکی صدر نے ریاض کانفرنس میں شریک ممالک کے حکام کے ساتھ اپنی گفتگو کو بہت مثبت قرار دیا اور کہا کہ ریاض ہونے والے مذاکرات “انسداد دہشت گردی” کی کوششوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
ٹرمپ نے سعودیوں سے کہا: اگر سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ کو نہ دوگے تو میں ریاض نہیں آؤں گا
زمرہ جات: دنیا ،
ٹیگز:
دیگر ایجنسیوں سے (آراساس ریدر)

جرمن دارالحکومت برلن میں یہودی ٹوپی پہننے والے دو افراد پر حملہ ، سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی مذمت
- اردو پوائنٹ
امریکی صدرسے جرمن چانسلر کی ملاقات 27 اپریل کو ہو گی، ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدہ پر تبادلہ خیال ہو گا
- اردو پوائنٹ
تحریک آزادی کے راستے میں ہرقربانی دینے کے لئے تیار ہوں، کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی، مسرت عالم
- اردو پوائنٹ
حریت رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کوطول دینے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، یاسین ملک
- اردو پوائنٹ
اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کرونگا‘ریمبو ریمبو کی دوسری شادی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا‘ اہلیہ صاحبہ
- اردو پوائنٹ
آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘جپسم کھاد ڈال کر ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت
- اردو پوائنٹ
نئے آئل کوآپریشن گروپ کی تشکیل کیلئے اوپیک اور غیر اوپیک رکن ممالک کا اہم اجلاس ریاض میں کل شروع ہوگا، روس بھی شریک
- اردو پوائنٹ
وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 98کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے
- اردو پوائنٹ
اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ‘ فروغ کے لئے 35 ارب روپے مختص کئے
- اردو پوائنٹ
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1395.91 فٹ، منگلا میں 1088.95فٹ ہوگئی
- اردو پوائنٹ
ْگولن گول پن بجلی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے پیداوار آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی، پاور ڈویژن
- اردو پوائنٹ
الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمد شدیر خان کا انٹر نیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار سے ان کے والد کی وفات پراظہار افسوس
- اردو پوائنٹ
چین، نیپال اور بھارت کو تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے، چینی وزیرِ خارجہ
- اردو پوائنٹ
دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق عالمی تعاون کے سربراہی فورم کے دوران چینی صدر کے خطاب پر مشتمل کتاب کی اشاعت
- اردو پوائنٹ