جاوید ہاشمی کے انکشافات: کیا ججز بک گئے تھے؟

سعودی عرب کی ’توہین‘: کویتی بلاگر کو پانچ سال سزائے قید

دنیا، کس قسم کے افراد کو تباہ وبرباد کردیتی ہے؟

ٹرمپ کے خلاف لاکھوں امریکی خواتین کا تاریخی احتجاج

نقیب اللہ قتل؛ راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ

فتویٰ اور پارلیمینٹ

کل بھوشن کے بعد اب محمد شبیر

سعودیہ فوج میں زبردستی بھرتی پر مجبور ہوگیا ہے؛ یمنی نیوز

پاکستان کی غیر واضح خارجہ پالیسی سے معاملات الجھے رہیں گے

پارلیمنٹ پر لعنت

نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ

ایٹمی معاہدے میں کوئی خامی نہیں، امریکی جوہری سائنسداں کا اعتراف

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، دھوکہ باز، حیلہ گر اور فریبکار ہیں: قطری شیخ

امریکا نے دہشت گردی کے بجائے چین اور روس کو خطرہ قرار دے دیا

سلامتی کونسل میں پاکستان اور امریکی مندوبین کے درمیان لفظی جنگ

ایک اورماورائے عدالت قتل

کالعدم سپاہ صحابہ کا سیاسی ونگ پاکستان راہ حق پارٹی بھی اھل سیاسی جماعتوں میں شامل

امریکہ اور دہشتگردی کا دوبارہ احیاء

ایرانی جوان پوری طرح اپنے سیاسی نظام کے حامی ہیں؛ ایشیا ٹائمز

دنیائے اسلام، فلسطین اور یمن کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرے

شام کے لیے نئی سازش کا منصوبہ تیار

پاک فوج کیخلاف لڑنا حرام ہے اگر فوج نہ ہوتی تو ملک تقسیم ہوچکا ہوتا: صوفی محمد

امام زمانہ عج کی حکومت میں مذہبی اقلیتوں کی صورت حال

سعودی عرب نائن الیون کے واقعے کا تاوان ادا کرے، لواحقین کا مطالبہ

امریکہ کو دوسرے ممالک کے بارے میں بات کرنے سے باز رہنا چاہیے: چین

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں

سعودی عرب نے یمن میں انسانی، اسلامی اور اخلاقی قوانین کا سر قلم کردیا

پاکستان کو ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے: اسرائیلی وزیراعظم

آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

بھارت: ’حج سبسڈی کا خاتمہ، سات سو کروڑ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے

صہیونی وزیر اعظم کے دورہ ہندوستان کی وجوہات کچھ اور

پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملہ، عوام حکومتی ایکشن کے منتظر

روس، پاکستان کی دفاعی حمایت کے لئے تیار ہے؛ روسی وزیر خارجہ

عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے: وزیراعظم

ناصرشیرازی اور صاحبزادہ حامد رضا کی چوہدری پرویزالہیٰ سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پارلیمنٹ نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی: آصف زرداری

زائرین کے لیے خوشخبری: پاک ایران مسافر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

شریف خاندان نے اپنے ملازموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرائی، عمران خان

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی ایران، روس اور چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کی تہران اسلام آباد سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تاکید

دورہ بھارت سے نیتن یاہو کے مقاصد اور ماحصل

ایوان صدر میں منعقد پیغام امن کانفرنس میں داعش سے منسلک افراد کی شرکت

امریکہ، مضبوط افغانستان نہیں چاہتا

عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی

سیاسی لیڈر کا قتل

مقاصد الگ لیکن نفرت مشترکہ ہے

انتہا پسندی فتوؤں اور بیانات سے ختم نہیں ہوگی!

تہران میں او آئی سی کانفرنس، فلسطین ایجنڈہ سرفہرست

زینب کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے شہباز شریف کی بے بسی

یورپ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ

بن گورین ڈاکٹرین میں ہندوستان کی اہمیت

دہشت گردی کے خلاف متفقہ فتویٰ

شام میں امریکی منصوبہ؛ کُرد، موجودہ حکومت کی جگہ لینگے

شفقنا خصوصی: کیا زینب کے قاتل کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد کے لیے چھپایا جا رہا ہے؟

مسئلہ فلسطین، عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے

پاپ کی طرف سے میانمار کے مسلمانوں کی عالمی سطح پر حمایت

امریکا مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان سے نئے تعلقات بنانا چاہتا ہے، ایلیس ویلز

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کا دعویٰ

امریکہ، بیت المقدس کے بارے میں اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنےکےلیے پرعزم ہیں: امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ

اسلامی ممالک کو اختلافات دور کرنے اور باہمی اتحاد پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صورتحال خراب ہو، چین

عمران خان اور آصف زرداری کل ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے، طاہرالقادری

اسرائیلی وزیراعظم کا 6 روزہ دورہ بھارت؛ کیا پاکستان اور ایران کے روایتی دشمنوں کیخلاف علاقائی اتحاد ناگزیر نہیں؟

مودی، یاہو اور ٹرمپ کی مثلث

سید علی خامنہ ای، دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیڈر ہیں؛ آذربائیجانی عوام

لسانی حمایت کافی نہیں، ایرانی معترضین تک اسلحہ پہنچایا جائے؛ صہیونی ادارہ

خود کش حملے حرام ہیں، پاکستانی علما کا فتوی

پاکستان افغان جنگ میں قربانی کا بکرا نہیں بنے گا ، وزیردفاع

امریکہ کے شمالی کوریا پر حملے کا وقت آن پہنچا ہے؛ فارن پالیسی

یمن پر مسلط کردہ قبیلۂ آل سعود کی جنگ پر ایک طائرانہ نظر

2017-08-01 06:00:38

 جاوید ہاشمی کے انکشافات: کیا ججز بک گئے تھے؟

 

JH

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں عمران خان نے کہا تھا جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دینگے ۔

 

 

 عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ جسٹس کھوسہ نے کہا میرے پاس آ جائیں ٗ جسٹس کھوسہ کے خلاف جو ڈیشل کونسل میں کیس چلایا جائے ٗ وزیر اعظم کو نا اہل کر نے کیلئے سپریم کورٹ کی ججمنٹ بہت کمزور ہے ٗ پوری دنیا کا میڈیا تنقید کررہا ہے ٗ عمران خان نے کندھوں پرہاتھ رکھ کر جرنیلوں کی طرف اشارہ کیا ٗبعد میں جنرل ظہیر الاسلام کا نام آیااس کا کورٹ مارشل ہوناچاہیے ٗ عمران خان بھی حلف اٹھا کر میری باتیں کی تردید کر یں۔

 

 پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں میڈیا اور قوم کے سامنے بیان حلفی دے رہا ہوں یہ وہ بیان حلفی ہے جو ہم عدالتوں میں پیش کرتے ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ جو کہونگا سچ کہونگا اگر میں جھوٹ بولوں تو مجھ پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہو ۔

 

 انہوں نے بتایا کہ میں اور عمران خان بیٹھے تھے اور اللہ تعالیٰ کی ذات تھی عمران خان نے مجھے کہا ٗجسٹس تصدق حسین جیلانی کے بعد جو جج آرہے ہیں (نصرمن اللہ)وہ آ کر پارلیمنٹ توڑ دینگے اور نواز شریف خود بخود مستعفی ہو جائیں گے میں نے عمران خان سے کہا یہ بات آئین سے بالا تر ہے ٗ آئین ٹوٹ جائیگا ٗ مارشل لاء لگ جائیگا جس پر عمران خان نے کہا آئین کیسے ٹوٹ جائیگا سپریم کورٹ والے خود ہی پارلیمنٹ توڑ دینگے۔

 

 

میں نے کہا خان صاحب آپ آئین کو سمجھنے کی کوشش کریں وہ جوڈیشل مارشل لاء ہوگا ۔جاوید ہاشمیانہوں نے بتایا تھا کہ ستمبر یا اگست کے آخر انتخابات ہو جائینگے ٗاور ان انتخابات میں حکومت ہماری بن جائیگی کیونکہ مقابلے میں آنے کی کوئی جرات نہیں کر سکے گا ۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی عارف علوی ٗ شیری مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے وہ حلف دیں یا قر آن سر پر رکھیں ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے بتایا ہم لاہور سے جلوس لیکر اسلام آباد جائیں گے طاہر القادری ہمارے آگے ہونگے اور ہمارے آدمی پیچھے پیچھے ان کے ساتھ اندر داخل ہونگے۔

 

 

 ٗجاوید ہاشمی نے کہاکہ میں جو باتیں کررہا ہوں وہ ایک ایک لفظ حلف اٹھا کر کہہ رہا ہوں ٗایک لفظ کی بھی کمی بیشی نہیں کرونگا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی اگر ججز کی حکومت آئے گی تو ان کو تحفظ کی ضرورت ہوگی جاوید ہاشمی نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو ایئر مارشل اصغر کی مثال بھی دی تھی انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہاآپ کو بنی گالا میں ڈال دینگے فوج مجبوراً آجائے گی میں نے کہا ہم ان کے آنے کا اہتمام نہ کریں وہ کہتے تھے ٗجاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان حلف اٹھا کرکہیں کیا انہوں نے ایسی باتیں نہیں کی تھیں ؟جاوید ہاشمی نے کہاکہ پارٹی اجلاس کے دور ان عمران خان نے کندھوں پر اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ میرے ساتھ ہیں جس پر میں ناراض ہو کر ملتان آگیا تھا۔

 

 جاوید ہاشمی نے کہا یہ ٹیکنو کریٹ کی بات کررہے ہیں ٗ یہ مارشل لاء کی ابتداء کی بات کررہے ہیں جس کے بعد پھر مجھے بلایا گیا اور میرے کہنے پر ٹیکنو کریٹ والا بیان واپس لے لیا گیا اور پھر میں لاہور جا کر شامل ہوگیا ٗانہوں نے کہاکہ جب ہمارا قافلہ گوجرانوالہ کے قریب پہنچا تو ہم پر پتھراؤ کیا گیا اور چند لوگوں نے نعرے لگائے اس دور ان ہمارے کنٹینرمیں ایک میز پڑی تھی شیخ رشید نے کہا میز کے نیچے چھپ جائیں جس کے بعد شیخ رشید میز کے نیچے چھپ گیا اور عمران خان بھی ساتھ لیٹ گئے تاہم میں باہر نکلا میں نے ان کو للکارا ۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ اسلام آباد پہنچنے پر یہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہتے تھے میں نے ان کو روکا کیونکہ پارلیمنٹ بڑی مشکل سے بچتی ہے ۔

 

میں نے ساری زندگی سسٹم کیلئے جنگ لڑی ہے اور لڑ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اسد عمر ٗ عارف علوی ٗ شاہ محمود قریشی ٗ جہانگیر ترین سمیت سب کو منایا پھر عمران خان بھی مان گیا تھا تاہم پھر عمران خان کا مود کچھ اور ہوگیا اور آگے چلنے کا کہہ دیا اس وقت پارٹی رہنماؤں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں ٗمیں نے کہا عقل کی بات کریں پارلیمنٹ میں چلے گئے تو آگے کیا رہ جائیگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان عدلیہ اور ججز کا نام بار بار لیتے رہے ہیں ٗرات بھی انہوں نے تسلیم کیا ہے تین بار عمران خان نے کہا جسٹس آصف کھوسہ نے ریکوئسٹ کی ہے وہ کہتاہے میرے پاس لیکر آئے یہ کیسا جج ہے عدالت میں بیٹھ کر کہہ رہا ہے میرے پاس آ جائیں ان کا کیس جوڈیشل کونسل کے اندر چلایا جائے ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ یوم تشکر کے موقع پر بھگوڑے کی تصویر پیش کی گئی اس نے آئین کو پاؤں کے نیچے رونڈ ڈالا ہے ۔

 

 

 پرویز مشرف بھگوڑا ہے اور انتہائی بزدل ہے جو اپنے گھر کی چیزیں لوٹ لے وہ بزدل نہیں تو اور کیا ہے ٗآئین ہماری ماں ہے اس نے آئین کو روندا ہے انہیں شرم آنی چاہیے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ وزیر اعظم کو نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کی ججمنٹ بہت کمزور ہے لوگ اس پر تنقید کررہے ہیں پوری دنیا کا میڈیا تنقید کر رہا ہے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رہے میں نے ان سے کیا لینا ہے مسلم لیگ (ن)نے ضمنی الیکشن میں مخالفت کی تھی ٗ عمران خان بائیکاٹ کی باتیں کررہا تھا تو میں ضمنی الیکشن میں انہیں ملتان کھینچ کر لایا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میرے لئے خوش کن نہیں ہے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ تحریک انصاف میں مجھے پیشکش کی گئی کہ ایم این اے کی سیٹ سے استعفیٰ نہ دیں اور ایک فاروڈ بلاک بنائیں جو لوگ مجھے ایسی باتیں کرتے تھے وہ آج بھی کے پی کے اسمبلی میں وزراء ہیں اور حکومت میں بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق اور حفیظ اللہ خان نیازی اس بات کے گواہ ہیں میں نے کہا میں فاروڈ بلاک نہیں بناؤنگا اور عمران خان کی پارٹی کو ختم کر نے کیلئے نہیں آیا میں ملک میں سیاسی جماعتوں کو تقویت دینے کیلئے آیا ہوں،

 

 

 ٗ میں نے استعفیٰ دیدیا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ مجھے بتایا تھا کہ جج صاحبان چھٹیاں کینسل کر دینگے جس وقت انہوں نے چھٹیاں کینسل کیں تو میں نے کہا وقت آگیا ہے ٗ میں کسی سے مشورہ کئے بغیر ہاؤس میں گیا ٗ ججز صاحبان کو ایڈریس کیا انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اب سیاست کررہے ہیں چار سال تک میری ضمانت کی درخواست کو نہیں دیکھا اور پھر معزولی کے وقت کہتے تھے کہ میں آپ کے آگے نہیں چلونگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں عدلیہ کی بقاء کیلئے جنگیں لڑی ہیں ٗ میں عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں،اسمبلی میں سپیکر کی کرسی کو سلام کرتا ہوں ٗ مجھے اداروں کی عظمت چاہیے ٗ میں پاکستان کے فوجی کے بوٹ پر سب کچھ قربان کر دونگا لیکن ہر کوئی اپنی اپنی جگہ پر کام کرے۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہا پاکستان کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں ٗ ہمارے بچوں کی جانیں حاضر ہیں آگے مجھے عمران خان نے کہا میں اس حد تک نہیں جا سکتا اس نے مجھے کہا میرے بچوں کا نام نہ لیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے ٗجب میں سپورٹس کا وزیر تھا تو عمران خان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی تھا عمران خان نے پاکستان کو بیچ دیا تھا کیری پیکر (آسٹریلیا کے بندے )نے پیسے دیکرخرید لیا تھا عمران خان نے پوری ٹیم بیچ دی تھی ہمیں آدھی سے زیادہ ٹیم نکالنا پڑی ٗ وہ کیری پیکر میں کیوں گیا ؟ اس کا میں نے پارلیمنٹ میں کبھی ذکر نہیں کیا جاوید ہاشمی نے کہاکہ خدا کا نام مانیں یہ کھیل نہیں سیاست ہے ٗ یہ عبادت ہے ٗ اس کیلئے اپنے آپ کو گنوانا پڑتا ہے ٗ عہدے نہیں مانگتا ٗ اپنے بچے نہیں مانگتا ٗملک کے بچے اپنے بچے ہوتے ہیں۔

 

 

 جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے جرنیلوں کی طرف اشارہ کیا بعد میں جنر ل ظہیر الاسلام کا نام آیا ان کا بھی کورٹ مارشل ہو نا چاہیے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)چھوڑ نے کے بعد نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں رہا تاہم مسلم لیگ (ن)کے لوگوں سے مختلف مواقع پر ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں رانا تنویر حسین مسجد میں نما ز پڑھنے آتے تھے تو میں کہتا تھا نواز شریف کو سمجھائیں ایک تقریب میں سرتاج عزیز کو بتایا ٗ عابد شیر علی کوبتایا تھا ٗاکرم شیخ کو سمجھایا ٗسعد رفیق کو سمجھایا ٗ میرا نواز شریف سے کوئی واسطہ نہیں ہے ان کو سمجھائیں میں نے آج تک اتنا غیر ذمہ دار لیڈر دیکھا نہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ لوگ عمران خان سے کہتے ہیں جاوید ہاشمی کے سوالوں کا جواب دیں تو آگے سے عمران خان جواب دیتا ہے۔

 

 نواز شریف پیسے بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے پیسوں کی کیوں ضرورت ہوگی ٗ میں نے اپنی زمینیں بیچی ہیں ٗ یہ میرے باپ داداد کی خریدی ہوئی زمینیں ہیں اگر میں نے جھوٹ بولا تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

 

 

 اگرعمران خان نے جھوٹ بولا ہے تو تم پر اللہ کا قہر نازل ہو ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ساری زندگی اصولوں پر لگا دی ٗ ملتان میں جتنے منصوبے لگے ہیں اس کیلئے آواز اٹھائی ہے ٗ علاج کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے تو اپنی زمین بیچ دی ملتان شہر کیلئے کسی ایم این اے نے اتنے مطالبے نہیں کیے جتنی میں نے آواز اٹھائی انہوں نے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی کی لاش کے پاس نہ پرویز الٰہی تھا اور نہ ہی چوہدری شجاعت حسین تھے ان کی لاش کے قریب میں تھا ۔میں تاریخ ہوں ۔

زمرہ جات:  
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

کراچی سے سامارو تک

- ایکسپریس نیوز

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

- ایکسپریس نیوز

دنیا 100 سیکنڈ میں

- سحر ٹی وی

گالی ہی تہذیب ہے

- بی بی سی اردو