نواز شریف کے خلاف فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے، وزیراعظم

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار

امریکا اور فرانس کا ایران سے کڑی شرائط پر نئے جوہری معاہدے پر اتفاق

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

جوہری معاہدے کی پاسداری ضروری ہے، موگرینی

خواتین معاشرے کا طاقتور حصہ ہیں لیکن انہیں کمزور بنا کر پیش کیا جاتا ہے

قومی مستقبل کا سوال ہے بابا! نذر حافی

داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عراق

قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں

دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدرکا امریکہ کو انتباہ

احسن اقبال کی چیف جسٹس کو للکار: کیا اداروں کا تصادم لازم ہے؟

جوڈیشل مارشل لا کے سائے

پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانا چاہتا ہے: پاکستان آرمی

پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والا امریکی سفارت کار بلیک لسٹ

یمن کی کسی کو پرواہ نہیں ہے – عامر حسینی

وزیراعظم بیرون ملک مفرور ملزم سے ملتے ہیں شاید انہیں قانون کا پتہ نہیں، چیف جسٹس

ایران سے جنگ کرکے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر

ن لیگ کی شیعہ دشمنی، دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول، شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس

فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

شامی افواج کا دمشق میں امام علی(ع) مسجد پر قبضہ

شبعان المعظم عبادت و بندگی اور پیغمبر اسلام کا مہینہ

پاکستان کا کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

ایران سے جنگ امریکا کے لیے کتنی نقصان دہ ہو گی؟

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

مارشل لاء میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگیں جتنی اب ہیں، نواز شریف

بار بار اسمارٹ فون دیکھنے کی لت نشے کی مانند ہے: ماہرین

خون کی رگوں کو جوان کرنے والا نایاب اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

تاحیات نااہلی اور نوازشریف

نقیب قتل کیس؛ پولیس نے راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

کے پی کے حکومت میں رخنہ: کیا پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے بغیر اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے؟

سعودیہ میں تبدیلی کے پیچھے کون؟

شام میں مشترکہ عرب فوج تشکیل دینے پر مبنی امریکی منصوبہ

موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، چوہدری شجاعت حسین

کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ ہزارہ شہید 1 زخمی

فاروق ستار کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

مغرب کیمیائی حملے کے شواہد تبدیل کر رہا ہے: روس

6 ماہ میں مختلف بیماریوں میں 2 ہزار یمنی شہریوں کا جانی نقصان

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

ضیاالحق سے ڈکٹیشن لیتے وقت نواز شریف کو ووٹ کی عزت یاد نہیں آئی، بلاول بھٹو زرداری

مجھے دکھ ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے 14 ماہ زندان میں گزارے، ثمر عباس – از فواد حسن

ریاض میں شاہی محل کے قریب ‘کھلونا ڈروان’ مارگرایا

ہم آزادی سے خائف ہیں؟

’پاکستان سے زیارت کرنے جاؤ تو واپسی پر ایجنسیاں اٹھا لیتی ہیں‘، بی بی سی رپورٹ

اسلامی مزاحمت کے میزائل اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں

حضرت عابد (ع) کی ولادت مبارک ہو!

مانچسٹر میں سالانہ سیمینار: 'برطانیہ میں مسلمانوں کو درپیش چیلینجز'

حضرت عباس(ع) کی زندگی انتظار کا عملی نمونہ

حضرت ابوالفضل (ع) کے باب الحوائج ہونے کا راز

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات

فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ شرمناک ہے، اقوام متحدہ

اعیاد شعبانیہ اور جشن سرکار وفا

شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان

شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری

پاکستان کا کشمیر سے متعلق امام خامنہ ای کے بیان کا خیر مقدم

ان الحسین باب من ابواب الجنة

ہم تب کربلائی اور حسینی ؑنہضت کا حصہ بن سکتے ہیں جب ہمارے اندر انبیائی اور حسینیؑ صفات موجود ہوں: علامہ راجہ ناصر عباس

صحافت اور شہادت ساتھ ساتھ

چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلیے پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے: سراج الحق

ایران کا ردعمل امریکہ کیلئے تکلیف دہ ہوگا: محمد جواد ظریف

امریکا کی عالمی جوہری ڈیل سے ممکنہ دستبرداری اور اس کے اثرات

امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ

مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سے فرانس کی شہریت سے محروم کر دیا گیا

اللہ تعالی کی طرف سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر تہنیت اور تعزیت

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 سیکویرٹی اہلکار جاں بحق

امریکی ہتھیاروں پر انحصار میں کمی: کیا پاکستان امریکہ سے مستقل چھٹکارا پا رہا ہے؟

سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں

کیمائی گیس حملہ کا فسانہ – رابرٹ فسک

شام پر ناکام حملہ، ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

سعودی حکومت کے بانی کے برطانوی ایجنٹ ہونے کی تصدیق

2018-01-08 12:17:55

نواز شریف کے خلاف فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے، وزیراعظم

1050893-shahidkhaqanabbasiphotoonline-1515394808-741-640x480

سیالکوٹ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ، ہیں اور رہیں گے، ان کے خلاف عدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے۔ 

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، کسی کو گالیاں نہیں دیں، ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے، ہمارے لیڈر کل بھی نوازشریف تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی وہی ہمارے لیڈر ہوں گے۔ ہم میں سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نواز شریف جس پر بھی ہاتھ رکھتے وہی وزیر اعظم ہوتا ہے، یہی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے مسائل حل کئے ہیں، ہم نے ان مشکلات کو حل کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا۔ 4 سال پہلے جمعے کی نماز پڑھنے جاتے وقت بھی یہ خوف رہتا تھا کہ کہیں خودکش حملہ نہ ہوجائے لیکن آج ہم امن سے رہتے ہیں، کراچی جو دنیا کے 5 پرتشدد شہروں میں شمار ہوتا تھا لیکن اب وہاں امن ہے، پاور پلانٹس، سی این جی اسٹیشنز اور گھروں میں گیس نہیں تھی لیکن آج صورت حال مختلف ہے۔ موجودہ دور حکومت میں 1800 کلومیٹر سے زائد موٹر ویز بنائی گئیں، یہ تمام چیزیں ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گی اور یہ سب پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں کیوں کہ ہم نے پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہوا تو ان فیصلوں کو نا تو پاکستان کے عوام نے مانا اور نا ہی تاریخ نے اسے قبول کیا۔ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، اس میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ نوازشریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا۔ عوام اور تاریخ اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

اس سے قبل سیالکوٹ ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایئرپورٹ کے لیے فنڈز دیے، یہ پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے جو کامیاب ہوا، این ایچ اے علاقے کی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام کررہی ہے جب کہ نندی پور کا منصوبہ 2006 میں شروع ہوا جسے ہم نے مکمل کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پروجیکٹس شروع کرکے مکمل بھی کیے، توانائی کے شعبے میں 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک میں انتشار پھیلانے اور ہمارا راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کی جاتی رہیں تاہم ہماری ہی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کو ختم کیا اور گیس بحران پر قابو پایا۔

 
 
زمرہ جات:  
ٹیگز:   نواز شریف ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)