دشمن تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے لئے ہم خود ہی کافی ہیں

زائرین کے لیے خوشخبری: پاک ایران مسافر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

شریف خاندان نے اپنے ملازموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرائی، عمران خان

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی ایران، روس اور چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کی تہران اسلام آباد سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تاکید

دورہ بھارت سے نیتن یاہو کے مقاصد اور ماحصل

ایوان صدر میں منعقد پیغام امن کانفرنس میں داعش سے منسلک افراد کی شرکت

امریکہ، مضبوط افغانستان نہیں چاہتا

عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی

سیاسی لیڈر کا قتل

مقاصد الگ لیکن نفرت مشترکہ ہے

انتہا پسندی فتوؤں اور بیانات سے ختم نہیں ہوگی!

تہران میں او آئی سی کانفرنس، فلسطین ایجنڈہ سرفہرست

زینب کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے شہباز شریف کی بے بسی

یورپ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ

بن گورین ڈاکٹرین میں ہندوستان کی اہمیت

دہشت گردی کے خلاف متفقہ فتویٰ

شام میں امریکی منصوبہ؛ کُرد، موجودہ حکومت کی جگہ لینگے

شفقنا خصوصی: کیا زینب کے قاتل کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد کے لیے چھپایا جا رہا ہے؟

مسئلہ فلسطین، عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے

پاپ کی طرف سے میانمار کے مسلمانوں کی عالمی سطح پر حمایت

امریکا مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان سے نئے تعلقات بنانا چاہتا ہے، ایلیس ویلز

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کا دعویٰ

امریکہ، بیت المقدس کے بارے میں اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنےکےلیے پرعزم ہیں: امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ

اسلامی ممالک کو اختلافات دور کرنے اور باہمی اتحاد پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صورتحال خراب ہو، چین

عمران خان اور آصف زرداری کل ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے، طاہرالقادری

اسرائیلی وزیراعظم کا 6 روزہ دورہ بھارت؛ کیا پاکستان اور ایران کے روایتی دشمنوں کیخلاف علاقائی اتحاد ناگزیر نہیں؟

مودی، یاہو اور ٹرمپ کی مثلث

سید علی خامنہ ای، دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیڈر ہیں؛ آذربائیجانی عوام

لسانی حمایت کافی نہیں، ایرانی معترضین تک اسلحہ پہنچایا جائے؛ صہیونی ادارہ

خود کش حملے حرام ہیں، پاکستانی علما کا فتوی

پاکستان افغان جنگ میں قربانی کا بکرا نہیں بنے گا ، وزیردفاع

امریکہ کے شمالی کوریا پر حملے کا وقت آن پہنچا ہے؛ فارن پالیسی

یمن پر مسلط کردہ قبیلۂ آل سعود کی جنگ پر ایک طائرانہ نظر

پاکستان اور امریکہ کے روابط میں اندھیر

مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کے بعد منان وانی !!!

آج دنیا کی تمام اقوام کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار امریکہ ہے، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائے،

پاک و ہند میں امن کی ضرورت ہے ، جنگ کی نہیں

اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

آصف زرداری کا طاہر القادری کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کا فیصلہ

ستر سال کا بوڑھا پروفیسر قومی سلامتی کے لئے خطرہ تھا؟ عامر حسینی

فلسطینی قسام بریگیڈ کی پہلی مسلحانہ کاروائی ،صہیونی مزہبی پیشوا فائرنگ میں ہلاک

سعودی عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں؛ ہوفنگٹن پوسٹ

کویت نے لبنان کے شیعہ سفیر کو آخر کار قبول کرلیا

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ترکی میں مذاکرات

امریکی صدر سے ملاقات کڑوی گولی ہے مگر نگلنی پڑے گی، عمران خان

حزب اللہ آئندہ جنگ میں روزانہ 4ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکتھی ہے، اسرائیلی اخبار

بن سلمان کی تبدیلیاں محض دکھاوا اور ان کے اپنے فائدے کے لئے ہیں

 بناتِ زینب اور ابنائے آدم

بھارت کی غلط فہمی کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں: پاکستان

سیاسی میدان حسد کے ظہور کا مقام ہے

بھارتی سپریم کورٹ میں بغاوت

شیخ زکزاکی کی 2 سال کی حراست کے بعد صحافیوں کے سامنے حاضری

جوہری معاہدے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے، ایران

ایران کا امریکہ کی نئی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان

ٹرمپ کو لندن کے شہریوں کا پیغام

ایک موقع، ایران کے لئے بھی پاکستان کے لئے بھی، عزم ملی کی ضرورت!!!

ٹرمپ کی پالیسی آخرکار ایرانی عوام کو مشتعل کردیگی؛ نیویارک ٹائمز

نیتن یاہو نے برطانیہ سے ایرانی احتجاجوں کی حمایت کا مطالبہ کیا

تنازعہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے،‘حریت کانفرنس

خلیج فارس کےعرب ممالک کے پورے جھگڑے کا مرکزی کردار ایک عورت

سعودی میڈیا اور ایران کے اندرونی احتجاجات

سعودی عرب کے لیے سلمان کی حکومت کا تیسرا سال کیسا رہا ؟

امریکہ پاکستان کے اندر فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا: امریکی کمانڈر

زینب کا خط اپنے باپ امین کے نام – عامر حسینی

اصل ایشو تو زینب کو انصاف دلانا ہے – ریاض ملک

خیبرپختونخوا میں قاتلوں تک اداروں کی رسائی نہیں جب کہ بے گناہوں کو گھروں سے غائب کر دیا جاتا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ڈونلڈ ٹرمپ کا احتجاج کے خدشے کے باعث دورہ برطانیہ منسوخ

حالات اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: نواز شریف

2018-01-10 12:44:35

دشمن تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے لئے ہم خود ہی کافی ہیں

j

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے بارے میں  سخت بیان کو پاکستان کے لئے شرمناک قرار دیا ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو پہلے کبھی اتنی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایک طرف ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے اور سب سے بڑی پارٹی کے سربرا قوم  کو درپیش مسائل کے حوالے سے اس قدر تشویش کا اظہار کررہے تھے لیکن اگلی ہی سانس میں انہوں نے عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی عدالت کسی فوجی کے خلاف فیصلہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی۔  لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ عدلیہ کے نہیں بلکہ بعض ججوں کے خلاف ہیں۔  گویا وہ یہ اصول تسلیم کروانا چاہتے ہیں کہ جب کوئی جج کسی کے خلاف کوئی فیصلہ دے تو متاثرہ فریق کو ان ججوں کے خلاف مہم جوئی کا اخلاقی اور قانونی حق حاصل ہو جاتا ہے۔ ملک کے اہم ترین لیڈر کا یہ رویہ نہ صرف  ناقابل فہم ہے بلکہ اس سے تصادم، سیاسی انتشار اور ذاتی خواہشات کی تکمیل کے مناظر مزید واضح ہوتے ہیں۔ لیکن اس کھیل میں نہ  تو نواز شریف اکیلے ہیں اور نہ ہی  اس لڑائی میں صرف سیاستدان ایک دوسرے کا گریبان پکڑے ہوئے ہیں۔ بلکہ اب یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ ملک کے طاقتور ادارے سیاسی  بساط پر اپنا کنٹرول بحال رکھنے کے لئے چالیں چلنے اور مداخلت کرنے کا ہر ہتھکنڈا اختیار کررہے ہیں۔

اور یہ سب کچھ  ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آرہا ہے  جب امریکہ پاکستان کو دباؤ میں لانے اور اس سےاپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یکم جنوری کو صدر ٹرمپ نے پاکستان کو جھوٹا اور فریبی قرار دیا اور اس کے بعد ہر سطح کے امریکی عہدیداروں نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کا سلسلہ شروع کردیا۔  پینٹاگون کے گزشتہ روز بیان کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے  کہ  امریکہ پاکستان کو افغان جنگ میں ’کرائے کی فوج ‘ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستانی حکومت اس پر چیں بچیں ہے لیکن ملک کی فوج یہ سوچ رہی ہے کہ امریکی قیادت کا ’غصہ‘ کس طرح کم کیا جائے۔ سیاست دانوں کے بارے میں سخت اور براہ راست ٹویٹ کرنے یا بیان جاری کرنے کی شہرت رکھنے والے آئی ایس پی آر کے  سربراہ میجر جنرل آصف غفور بھی صرف افسوس کا اظہار  کرنےسے آگے بڑھنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ ملک کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان  تعاون اور اشتراک کا رشتہ ختم ہو چکا ہے، اب ملک کے وزیر دفاع  خرم دستگیر خان نے   اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قرار دیا  ہے کہ ’پاکستان نے  صدر ٹرمپ کے توہین آمیز ٹویٹ پیغام کے بعد امریکہ کے ساتھ فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کا سلسلہ معطل کردیا ہے‘۔ 

تاہم  اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے ملک کے وزیر دفاع کے اس بیان سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ کو اس بارے میں کوئی باقاعدہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔ گویا ملک کا وزیر دفاع   اپنے ہی دارالحکومت میں ایک ایسا بیان جاری کررہا ہے جس کی نہ تو کوئی عملی حیثیت ہے اور نہ اس کے پاس اس بات کا  اختیار ہے کہ وہ اپنی حکومت کے اس فیصلہ پر عمل درآمد کروا سکے۔ کیوں کہ پاکستان میں جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تو ہر موڑ پر دکھائی دیتے ہیں لیکن اس بات کا ادراک رکھنے والے بھی سب  ہی ہیں کہ وزیر دفاع کی حیثیت دستخط کرنے والی مشین سے زیادہ نہیں ہے۔ ملک کا اصل اختیار وزیر اعظم سے بھی پہلے فوج کے سربراہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے کیوں کہ ستر برس کی تاریخ میں یہ طے ہو چکا ہے کہ فوج کی قیادت خود کو ملک کے مفادات اور معاملات کا سب سے بڑا محافظ سمجھتی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار رہتی ہے۔  یعنی  قومی مفاد کا تحفظ کرنے کے اس یقین  کے ساتھ کسی منتخب وزیر اعظم کو پھانسی کے تختے پر چڑھایا جا سکتا ہے اور  کسی کو طیارہ اغوا کرنے کا مجرم قرار دے کر ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ملک کے وزیروں اور حکمرانوں کی باتوں کو بس اتنی ہی اہمیت دی جاتی ہے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں یعنی ان پر بچہ لوگ تالی بچا سکتے ہیں یا  نعرے لگا کر دل کی بھڑاس  نکال سکتے ہیں۔ یوں کہ اس سے زیادہ ان بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ خرم دستگیر خان بھی سیاست کی اتنی دھول تو چاٹ چکے ہیں کہ انہیں بھی اپنی بات کی اہمیت اور اپنے اختیار کی حیثیت کا اندازہ ہوگا لہذا خفت مٹانے کے لئے خود ہی اپنی تقریر میں اس بات کا اضافہ کرنا بھی ضروری سمجھا کہ پاکستان نے 2011 میں سلالہ پر حملہ کے بعد نیٹو سپلائی لائین بند کرنے کا درست فیصلہ کیا تھا لیکن موجودہ حالات میں پاکستان اس ہتھیار کو ابھی استعمال کرنا نہیں چاہتا  کیوں کہ اسے کسی مناسب موقع پر استعمال کیا جائے گا۔  ملک کی تاریخ میں یہ مناسب موقع صرف اس وقت آتا ہے جب  فوج کی قیادت اسے ضروری سمجھتی ہے۔ فی الوقت فوج جو سمجھتی ہے وہ خود تو کہنے کے لئے تیار نہیں ہے لیکن وزارت خارجہ کی سیکرٹری  تہمینہ جنجوعہ نے ان الفاظ میں اسے بیان کیا ہے کہ ’پاکستان جس حد تک بھی ممکن ہوگا امریکہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا کیوں کہ امریکہ نہ صرف یہ کہ  دنیا کی سپر پاور ہے  بلکہ وہ اس علاقے میں بھی موجود ہے۔ اس طرح وہ  ہمارے ہمسایہ ہی کی حیثیت اختیار کرچکا ہے‘۔

یہی بیان دراصل پاکستانی  ’حکمرانوں ‘ کا اصل مؤقف ہے۔ اب وزیر خارجہ ہوں یا وزیر دفاع ان کی باتوں کا حذ تو اٹھایا جا سکتا ہے لیکن کسی کو انہیں  ملکی پالیسی سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے کیوں کہ اس پالیسی کا فیصلہ ان راہداریوں میں ہوتا ہے جہاں سے ضروت پڑنے پر یہ صدا بھی آسکتی ہے کہ ’ہمیں امریکی امداد نہیں چاہئے بلکہ  دہشت گردی کے خلاف اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہئے‘ لیکن جب امدا معطل کرنے کا اعلان سامنے آجائے  تو اسے مؤخر کروانے یا امریکیوں کا  غصہ کم کرنے کے لئے وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں جو گزشتہ 65 برس کے  باہمی تعلقات میں  سیکھے جا چکے ہیں۔ یہ علیحدہ سوال ہے کہ کیا اب بھی آزمودہ طریقے کارآمد ہوں گے کیوں کہ اب امریکی اسٹیبلشمنٹ وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ جیسے جنونی صدر کی موجودگی کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو خاک  چٹوانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ اس دست بدست لڑائی میں  کون کامیاب ہوگا ، یہ کہنا تو قبل از وقت ہے لیکن پاکستان کی کمزور پوزیشن کا اقرار کرنے کے لئے افلاطون ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

بظاہر  برابری اور لاتعلقی کے اظہار کے لئے وزیر بیان دے رہے ہیں اور امریکیوں کو ’زمینی حقائق‘ سے آگاہ کرنے کے لئے  دفاع پاکستان کونسل کے ولولہ انگیز جلسے سجائے جا سکتے ہیں جن میں حافظ سعید جیسا ’محب الوطن‘   بتاتا ہے کہ پاکستان کیوں کر امریکہ سے دو دو ہاتھ کرسکتا ہے۔  یا پھر کوئی ہائی کورٹ  صوفی محمد جیسے دہشت گرد کی ضمانت قبول کرکے امریکیوں کی آنکھیں کھول سکتی ہے کہ پاکستان کی حکومت اور نظام امریکہ کو زچ کرنے کے لئے کیا کیا قدم اٹھانے  کا حوصلہ رکھتا ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ سارے ہتھکنڈے آزمائے ہوئے ہیں اور جب پاکستان  پر ڈبل گیم کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے تو دراصل انہی پرانے ہتھکنڈوں پر شکوہ شکایت بیان کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ امریکیوں نے پاکستان کو جو دھوکے دیئے اس کا بیان اس لئے غیر اہم ہو جاتا ہے کہ ایک تو امریکہ جنگل کا بادشاہ ہے وہ جو چاہے کہے اور کرے۔ دوسرے اس کے تمام اقدامات میں  کسی نہ کسی طرح پاکستان کے قائدین شامل رہے ہیں۔ جب امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرتے ہوئے قوم کی بجائے اداروں اور  ذاتی   مفادات کی بنیاد پر اتفاق یا اختلاف کیا جائے گا تو اس کا فائدہ تو شخصی ہوگا لیکن نقصان پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا۔ 

اس قوم کے  لوگوں کو ان معاملات سے دوررکھنے کے لئے   میڈیا اور سیاست دانوں  کے ذریعے ایسا اہتمام کرنا ہرگز مشکل  نہیں ہوتا جو ہر وقت اسکینڈل ، الزام ، بدخوئی اور سازش کی کہانیاں سننے کی خوگر ہو چکی ہو۔ ملک  میں گزشتہ نو دس روز کے دوران  سب سے نمایاں خبروں کا جائزہ لیا جائے تو ان میں اہم ترین  ایک سیاستدان کی شادی کے حوالے سے بال کی کھال اتارنے کا معاملہ ہے، عدالتوں اور  خفیہ ہاتھوں کی سازشوں کا ذکر ہے یا پھر اب چند روز سے بلوچستان میں حکومت کو گرانے کا کھیل رچا کر ہر کسی کو قومی مفاد، جمہوریت اور عوام کی ضرورتوں کے بارے میں  ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے  کا سنہرا موقع فراہم کردیا گیا ہے۔ یہ بحث بے حد دلچسپ اور مزیدار ہے کہ کیا سینیٹ کے انتخاب ہو سکیں گے، کیا   نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف عدام اعتماد کی قرار داد سامنے لانے میں خفیہ ایجنسیاں شامل ہیں  اور کیا انہوں نے وزیر اعظم کے کہنے پر استعفیٰ دیا ہے یا خود ہی پارٹی اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کرلیا۔ کوئی یہ کہنے اور جاننے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا کہ  جو جمہوریت  منتخب نمائیندوں کو  بے نوا اور بے اختیار بنا رہی ہے، جو منتخب حکومت اور اسمبلی اہم قومی معاملات پر غور  اور فیصلے کرنے کی صلاحیت اور اختیار سے محروم ہے،  اس کی اصلاح کے لئے سب کو مل کر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس اشتراک کی راہ میں ذاتی انا اور  مفاد  دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ ایسے میں فیصلے تو وہیں ہوں گے  جہاں پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور قومی مفاد کا تعین کیا جاتا ہے۔  باقی قوم لیڈروں کی شادیوں اور درآمد شدہ احتجاجی ملا کے لانگ مارچ کے بارے میں سرخوشی اور سنسنی محسوس کرکے اپنا پیٹ بھر سکتی ہے۔

یہ حالت ایک ایسی قوم کی ہے جسے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی طاقت  کی طرف سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔   سنسنی اور الزام تراشی کی ہجوم میں  یہ طے کرنا بھی محال ہے کہ اس معاملہ پر تحمل سے غور کرنے کی ضرورت ہے یا واضح طور سے  ترک تعلق کا اعلان اہم  ہے۔ کون طے کرے کہ قوم کا مفاد کیا ہے۔ کیسے پتہ چلے کہ  امریکہ سے  دوستی یا دشمنی میں ملک کے غریب کی بھوک میں اضافہ ہوگا یا اسے سہولت حاصل ہوگی۔ گلیوں محلوں میں امن بحال ہوگا یا دہشت کا  ایک نیا عفریت  منہ پھاڑے قوم کے بچوں اور جوانوں کو نگلنے کے لئے سامنے آئے گا۔ ایسے میں کیسے طے ہوگا کہ امریکہ ہمارا دوست ہے یا دشمن۔  یوں بھی اس قوم کو دشمن تلاش کرنے کی کیا ضرورت ہوسکتی ہے جو خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:  
ٹیگز:  
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

ایرانی مشاہیر

- سحر ٹی وی

پیغامِ پاکستان اور قومی بیانیہ

- مجلس وحدت المسلمین

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

جام جم - 18 جنوری

- سحر ٹی وی