دعا کی قبولیت میں تاخیرکا فلسفہ اورحضرت ابراہیم(ع) کا خوبصورت بیان

خواتین معاشرے کا طاقتور حصہ ہیں لیکن انہیں کمزور بنا کر پیش کیا جاتا ہے

قومی مستقبل کا سوال ہے بابا! نذر حافی

داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عراق

قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں

دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدرکا امریکہ کو انتباہ

احسن اقبال کی چیف جسٹس کو للکار: کیا اداروں کا تصادم لازم ہے؟

جوڈیشل مارشل لا کے سائے

پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانا چاہتا ہے: پاکستان آرمی

پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والا امریکی سفارت کار بلیک لسٹ

یمن کی کسی کو پرواہ نہیں ہے – عامر حسینی

وزیراعظم بیرون ملک مفرور ملزم سے ملتے ہیں شاید انہیں قانون کا پتہ نہیں، چیف جسٹس

ایران سے جنگ کرکے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر

ن لیگ کی شیعہ دشمنی، دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول، شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس

فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

شامی افواج کا دمشق میں امام علی(ع) مسجد پر قبضہ

شبعان المعظم عبادت و بندگی اور پیغمبر اسلام کا مہینہ

پاکستان کا کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

ایران سے جنگ امریکا کے لیے کتنی نقصان دہ ہو گی؟

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

مارشل لاء میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگیں جتنی اب ہیں، نواز شریف

بار بار اسمارٹ فون دیکھنے کی لت نشے کی مانند ہے: ماہرین

خون کی رگوں کو جوان کرنے والا نایاب اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

تاحیات نااہلی اور نوازشریف

نقیب قتل کیس؛ پولیس نے راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

کے پی کے حکومت میں رخنہ: کیا پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے بغیر اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے؟

سعودیہ میں تبدیلی کے پیچھے کون؟

شام میں مشترکہ عرب فوج تشکیل دینے پر مبنی امریکی منصوبہ

موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، چوہدری شجاعت حسین

کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ ہزارہ شہید 1 زخمی

فاروق ستار کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

مغرب کیمیائی حملے کے شواہد تبدیل کر رہا ہے: روس

6 ماہ میں مختلف بیماریوں میں 2 ہزار یمنی شہریوں کا جانی نقصان

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

ضیاالحق سے ڈکٹیشن لیتے وقت نواز شریف کو ووٹ کی عزت یاد نہیں آئی، بلاول بھٹو زرداری

مجھے دکھ ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے 14 ماہ زندان میں گزارے، ثمر عباس – از فواد حسن

ریاض میں شاہی محل کے قریب ‘کھلونا ڈروان’ مارگرایا

ہم آزادی سے خائف ہیں؟

’پاکستان سے زیارت کرنے جاؤ تو واپسی پر ایجنسیاں اٹھا لیتی ہیں‘، بی بی سی رپورٹ

اسلامی مزاحمت کے میزائل اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں

حضرت عابد (ع) کی ولادت مبارک ہو!

مانچسٹر میں سالانہ سیمینار: 'برطانیہ میں مسلمانوں کو درپیش چیلینجز'

حضرت عباس(ع) کی زندگی انتظار کا عملی نمونہ

حضرت ابوالفضل (ع) کے باب الحوائج ہونے کا راز

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات

فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ شرمناک ہے، اقوام متحدہ

اعیاد شعبانیہ اور جشن سرکار وفا

شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان

شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری

پاکستان کا کشمیر سے متعلق امام خامنہ ای کے بیان کا خیر مقدم

ان الحسین باب من ابواب الجنة

ہم تب کربلائی اور حسینی ؑنہضت کا حصہ بن سکتے ہیں جب ہمارے اندر انبیائی اور حسینیؑ صفات موجود ہوں: علامہ راجہ ناصر عباس

صحافت اور شہادت ساتھ ساتھ

چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلیے پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے: سراج الحق

ایران کا ردعمل امریکہ کیلئے تکلیف دہ ہوگا: محمد جواد ظریف

امریکا کی عالمی جوہری ڈیل سے ممکنہ دستبرداری اور اس کے اثرات

امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ

مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سے فرانس کی شہریت سے محروم کر دیا گیا

اللہ تعالی کی طرف سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر تہنیت اور تعزیت

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 سیکویرٹی اہلکار جاں بحق

امریکی ہتھیاروں پر انحصار میں کمی: کیا پاکستان امریکہ سے مستقل چھٹکارا پا رہا ہے؟

سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں

کیمائی گیس حملہ کا فسانہ – رابرٹ فسک

شام پر ناکام حملہ، ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

سعودی حکومت کے بانی کے برطانوی ایجنٹ ہونے کی تصدیق

شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے، ابوالخیرزبیر

بھارت سکھ زائرین کے دورے کو کیوں متنازع بنانا چاہتا ہے؟

میں شام پہ غیر جانبدار نہیں ہوں – عامر حسینی

شامی حکومت نے دوما میں کیمیائی حملہ نہیں کیا: رابرٹ فسک

2018-04-05 23:48:30

دعا کی قبولیت میں تاخیرکا فلسفہ اورحضرت ابراہیم(ع) کا خوبصورت بیان

IMG16575878

چھٹے امام حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا: ایک دن حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام بیت المقدس کے پہاڑکے اطراف میں چراگاہ ڈھونڈنے کےلیےگھوم رہے تھے تاکہ اپنی بھیڑوں کو وہاں لےجائیں۔ اس دوران ان کے کانوں میں ایک آواز آئی جب اس آواز کی طرف متوجہ ہوئے تو ایک بلند قامت شخص کو نماز میں مشغول دیکھا۔ آپ نے اس سے سوال کیا کہ اللہ کے بندے کس کے لیے نماز پڑھ رہے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ آسمان کے پروردگارکےلیے۔ ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا کیا تمہارے رشتہ داروں میں سے بھی کوئی زندہ ہے؟ اس نے جواب دیا: نہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ کھانا اورغذا کہاں سے فراہم کرتے ہو۔ اس نےایک درخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس درخت کے پھل کو توڑ کرسردیوں کے لیے ذخیرہ کرلیتا ہوں۔ جب آپ نے اس کے گھرکے بارے میں سوال کیا تو اس نے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھروہاں پرہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا: کیا مجھے ایک رات اپنا مہمان بنا سکتے ہو۔اس بوڑھے شخص نے کہا کہ میرے گھرکے راستے کے سامنے پانی ہے کہ جس سےعبور کرنا مشکل کام ہے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا کہ تم خود کس طرح اس سے عبور کرتے ہو تو اس نے جواب دیا کہ میں اس پانی پرچل کرگزرجاتا ہوں۔ اللہ کے نبی نے فرمایا کہ میرا ہاتھ بھی پکڑ لو شاید اللہ تعالیٰ مجھے بھی اس پانی پرسےگزرنےکی طاقت عطا کردے۔ بوڑھے شخص نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا ہاتھ پکڑا اوردونوں پانی سےعبورکرگئے۔ جب گھرمیں پہنچے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا: کونسا دن عظیم ترین دن ہے۔ اس نےکہا: قیامت کا دن کہ جس دن اللہ تعالی لوگوں کےاعمال کا حساب وکتاب کرے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ بہترہے کہ ہم مل کردعا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دن کے عذاب اورشرسے محفوظ رکھے۔ بوڑھے شخص نے کہا: دعا کس لیے، اللہ کی قسم تین سال ہوگئے ہیں ایک دعا کیے ہوئے اورابھی تک قبول نہیں ہوئی ہے۔ ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ کیا یہ سننا پسند کرو گےکہ تمہاری دعا کیوں قبول نہیں ہوئی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کی دعا کی قبولیت میں تاخیر کردیتا ہے  تاکہ وہ مناجات کرے اورطلب کرے چونکہ وہ اس بندے کی راز ونیاز کو پسند کرتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ جس بندے پرناراض ہوتا ہےاگروہ کسی چیز کا مطالبہ کرتے تو اس کی حاجت پوری کرنے میں جلدی کرتا ہے یا اس کے دل کو اس چیزسے موڑ کراسے مایوس کردیتا ہے تاکہ پھروہ درخواست نہ کرے۔ پھرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا کہ تمہاری حاجت کیا تھی؟ اس بوڑھے شخص نے کہا: تین سال پہلے یہاں سے بھیڑوں کا ایک ریوڑگزرا تھا کہ ایک خوبصورت جوان اس کی سرپرستی کررہا تھا۔ اس سے پوچھا تھا کہ یہ بھیڑیں کس کی ہیں؟ تو اس نےکہا تھا: ابراہیم خلیل الرحمن۔ اس دن میں نے درخواست کی تھی کہ پروردگارا اگر اس زمین پرتیرا کوئی خلیل اوردوست ہے تو مجھے اس کی زیارت کروا دے۔ ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تیری دعا قبول کرلی ہے اورمیں ابراہیم خلیل ہوں۔ اس بوڑھے شخص نے اٹھ کرآپ کو اپنی آغوش میں لیا۔ حضرت امام صادق علیہ السلام نےفرمایا کہ جب پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے تو حکم دیا کہ مومنین ایک دوسرے کے ساتھ مٖصافحہ کریں۔

زمرہ جات:   Horizontal 3 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)