امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

خواتین معاشرے کا طاقتور حصہ ہیں لیکن انہیں کمزور بنا کر پیش کیا جاتا ہے

قومی مستقبل کا سوال ہے بابا! نذر حافی

داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عراق

قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں

دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدرکا امریکہ کو انتباہ

احسن اقبال کی چیف جسٹس کو للکار: کیا اداروں کا تصادم لازم ہے؟

جوڈیشل مارشل لا کے سائے

پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانا چاہتا ہے: پاکستان آرمی

پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والا امریکی سفارت کار بلیک لسٹ

یمن کی کسی کو پرواہ نہیں ہے – عامر حسینی

وزیراعظم بیرون ملک مفرور ملزم سے ملتے ہیں شاید انہیں قانون کا پتہ نہیں، چیف جسٹس

ایران سے جنگ کرکے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر

ن لیگ کی شیعہ دشمنی، دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول، شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی واپس

فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

شامی افواج کا دمشق میں امام علی(ع) مسجد پر قبضہ

شبعان المعظم عبادت و بندگی اور پیغمبر اسلام کا مہینہ

پاکستان کا کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

ایران سے جنگ امریکا کے لیے کتنی نقصان دہ ہو گی؟

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

مارشل لاء میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگیں جتنی اب ہیں، نواز شریف

بار بار اسمارٹ فون دیکھنے کی لت نشے کی مانند ہے: ماہرین

خون کی رگوں کو جوان کرنے والا نایاب اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

تاحیات نااہلی اور نوازشریف

نقیب قتل کیس؛ پولیس نے راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

کے پی کے حکومت میں رخنہ: کیا پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے بغیر اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے؟

سعودیہ میں تبدیلی کے پیچھے کون؟

شام میں مشترکہ عرب فوج تشکیل دینے پر مبنی امریکی منصوبہ

موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، چوہدری شجاعت حسین

کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 شیعہ ہزارہ شہید 1 زخمی

فاروق ستار کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

مغرب کیمیائی حملے کے شواہد تبدیل کر رہا ہے: روس

6 ماہ میں مختلف بیماریوں میں 2 ہزار یمنی شہریوں کا جانی نقصان

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی، چیف جسٹس

ضیاالحق سے ڈکٹیشن لیتے وقت نواز شریف کو ووٹ کی عزت یاد نہیں آئی، بلاول بھٹو زرداری

مجھے دکھ ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے 14 ماہ زندان میں گزارے، ثمر عباس – از فواد حسن

ریاض میں شاہی محل کے قریب ‘کھلونا ڈروان’ مارگرایا

ہم آزادی سے خائف ہیں؟

’پاکستان سے زیارت کرنے جاؤ تو واپسی پر ایجنسیاں اٹھا لیتی ہیں‘، بی بی سی رپورٹ

اسلامی مزاحمت کے میزائل اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں

حضرت عابد (ع) کی ولادت مبارک ہو!

مانچسٹر میں سالانہ سیمینار: 'برطانیہ میں مسلمانوں کو درپیش چیلینجز'

حضرت عباس(ع) کی زندگی انتظار کا عملی نمونہ

حضرت ابوالفضل (ع) کے باب الحوائج ہونے کا راز

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات

فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ شرمناک ہے، اقوام متحدہ

اعیاد شعبانیہ اور جشن سرکار وفا

شمالی کوریا کا مزید ایٹمی اور میزائل تجربات نہ کرنے کا اعلان

شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری

پاکستان کا کشمیر سے متعلق امام خامنہ ای کے بیان کا خیر مقدم

ان الحسین باب من ابواب الجنة

ہم تب کربلائی اور حسینی ؑنہضت کا حصہ بن سکتے ہیں جب ہمارے اندر انبیائی اور حسینیؑ صفات موجود ہوں: علامہ راجہ ناصر عباس

صحافت اور شہادت ساتھ ساتھ

چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلیے پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے: سراج الحق

ایران کا ردعمل امریکہ کیلئے تکلیف دہ ہوگا: محمد جواد ظریف

امریکا کی عالمی جوہری ڈیل سے ممکنہ دستبرداری اور اس کے اثرات

امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ

مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سے فرانس کی شہریت سے محروم کر دیا گیا

اللہ تعالی کی طرف سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر تہنیت اور تعزیت

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 سیکویرٹی اہلکار جاں بحق

امریکی ہتھیاروں پر انحصار میں کمی: کیا پاکستان امریکہ سے مستقل چھٹکارا پا رہا ہے؟

سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں

کیمائی گیس حملہ کا فسانہ – رابرٹ فسک

شام پر ناکام حملہ، ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

سعودی حکومت کے بانی کے برطانوی ایجنٹ ہونے کی تصدیق

شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے، ابوالخیرزبیر

بھارت سکھ زائرین کے دورے کو کیوں متنازع بنانا چاہتا ہے؟

میں شام پہ غیر جانبدار نہیں ہوں – عامر حسینی

شامی حکومت نے دوما میں کیمیائی حملہ نہیں کیا: رابرٹ فسک

2018-04-14 12:36:57

امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

n3626276-6405260 (1)

ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ‘سید علی خامنہ ای’ نے ہفتہ کے روز، عید مبعث (27 رجب) کے سلسلے میں اعلی ملکی حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ شام پر حالیہ جارحیت کھلا جرم ہے. ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں اور جرم کے مرتکب ہوئے ہیں.

قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ جیسا کہ ان ممالک کو عراق، شام اور افغانستان میں جرائم کے مرتکب ہو کر کچھ نہں ملا اب بھی انھیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا.

انہوں نے فرمایا کہ کیمیائی حملے سے متعلق شام کے خلاف امریکہ سمیت مغربی ممالک کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں. اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح مزاحمتی گروہوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور یقینا خطے میں امریکی عزائم کو بھی شکست ملے گی.

آیت اللہ خامنہ ای نے تمام عالم اسلام اور مسلم اقوام کو عید مبعث کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ مبعث کا پیغام انسانی زندگی میں اللہ کی ہدایات کی بالادستی، منطق، توحید اور انصاف جبکہ ظلم و جبر کو مسترد اور حق کے محاذ پر باطل کے خلاف لڑنا ہے.

انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں مبعث کے پیغام کے نفاذ کے لئے قدم اٹھائے. جب توحید پر ہمارا یقین ہے تو ہم ظلم کے خلاف مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت کرتے رہیں گے. اسی لئے اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں کسی بھی مظلوم قوم کو دیکھے تو اس کی حمایت ضرور کرتا ہے.

قائد انقلاب نے فرمایا کہ ہم اسی فلسفے کی بنا پر مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کرتے ہیں. ظالموں کے خلاف مقابلے کا نتیجہ یقینا فتح اور سربلندی ہے جس کی مثال فلسطین قوم ہے. 

انہوں نے مزید فرمایا کہ آج فلسطینی عوام ماضی کی طرح نہیں بلکہ وہ طاقتور قوم ہے جس نے صہیونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اور دوسری جانب صہیونی حکمران بھی فلسطینیوں کے سامنے کمزوری اور شکست کی ذلت کا سامنا کرتے ہیں.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ موجود تقابل اور مقابلے میں یقینا فلسطینی صہیونیوں پر غلبہ حاصل کریں گے اور فلسطینی سرزمین اپنی قوم کو واپس ملے گی.

خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار بالخصوص شام اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ ایران کو توسیع پسندانہ ملک قرار دینے کی بات جھوٹ اور غیرمنصفانہ ہے. ایران ایک بڑا، خوشحال اور متحد ملک ہے جو ہرگز خطے یا دنیا میں توسیع پسندانہ عزائم نہیں رکھتا.

انہوں نے داعش کے خلاف لڑنے کے امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں نے سعودی پیسوں سے عراق اور شام میں ایسے خبیث عناصر کو بنانے میں کردار ادا کیا اور یہ جہاں بھی ضرورت پڑی تو دہشتگردوں کی کھلی حمایت بھی کی اور نہ صرف یہ بلکہ جہاں داعش کے سرغنے مشکلات یا محاصرے میں رہے تو امریکیوں نے انھیں مدد فراہم کی.

قائد اسلامی انقلاب نے مزید فرمایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کے باوجود مزاحمتی فرنٹ کے مجاہدین کو شام اور عراق میں فتح حاصل ہوئی.

انہوں نے عالم اسلام، مسلم ممالک اور اقوام پر زور دیا کہ وہ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور امریکہ کی سازشوں سے ہوشیار رہیں. امریکیوں کا مقصد صرف شام و عراق یا افغانستان نہیں بلکہ ان کا اصل مقصد اسلام اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا ہے لہذا اسلامی حکمرانوں کو چاہئے کہ امریکہ اور دیگر جارحیت کرنے والے مغربی ممالک کی خواہشات پر عمل نہ کریں.

ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ سعودی عرب جیسے ایک اسلامی ملک کو اس بات پر فخر نہیں ہونا چاہئے کہ ایک امریکی صدر اپنی انتخابی مہم میں سعودیہ کو دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ دے. اس سے بڑی ذلت اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک ملک سے بھاری رقم لی جائے اور پھر اسے دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ دی جائے.

انہوں نے مزید فرمایا کہ شام میں کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال سے متعلق امریکی الزامات سراسر جھوٹے ہیں. امریکہ اور اس کے اتحادی ہرگز کسی اسلامی ملک اور مسلم اقوام کے خلاف کیمیائی حملے کے خلاف نہیں بولتے جبکہ یمنی عوام پر آئے روز بمباری ہورہی ہے، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں صدام نے کیمیائی ھتھیاروں سے ہزاروں نہتے ایرانیوں کو شہید کیا اور ان تمام جرائم کو امریکہ اور مغربی ممالک حمایت حاصل رہی ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے بہادر عوام گزشتہ 40 سال سے ایسے عزائم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں اور تاریخ اور تجربہ نے ہم پر یہ بات ثابت کی ہے کہ پیچھے ہٹنے سے دشمن فائدہ اٹھائے گا جبکہ مزاحمت کرنے سے دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 3 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)