جسٹس کی رہائش گاہ پر فائرنگ، سول سوسائٹی نے وزیراعلیٰ، وزیر قانون اور وزیر ریلوے کو نامزد کر دیا
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

جسٹس کی رہائش گاہ پر فائرنگ، سول سوسائٹی نے وزیراعلیٰ، وزیر قانون اور وزیر ریلوے کو نامزد کر دیا

عبداللہ ملک کی جانب سے دی جانیوالی درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ عبداللہ ملک نے اندراج مقدمہ کی درخواست ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، سی سی پی او لاہور امین وینس اور آئی جی پنجاب عارف نواز کو بھجوا دی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے بھجوائی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دو بار فائرنگ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی سازش ہے۔

Read on the original site