نواز شریف کے نام پر لوگ اب بھی اعتماد کرتے ہیں اور یہی ہماری جیت ہے، سید افتخار الحسن
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

حدیث ثقلین پر ایک اجمالی نظر

- مجلس وحدت المسلمین

Most Popular (a week)

نواز شریف کے نام پر لوگ اب بھی اعتماد کرتے ہیں اور یہی ہماری جیت ہے، سید افتخار الحسن

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے ممبر کا کہنا تھا کہ کبھی بھی وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے منافقانہ پالیسی نہیں اپنائی، آپ اگر ان علاقوں کا بجٹ اٹھا کر دیکھیں تو اس سے واضح ہو جائیگا کہ جس سطح پر لاہور یا آس پاس کے علاقوں کو بجٹ ملتا ہے، اسی سطح کا جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی دیا جاتا ہے۔ میں نے پہلے بھی عرض کی کہ مسلم لیگ (ن) کو خراب کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے، طاقتیں جانتی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اسوقت یقیناً مشکلات میں ہے، کسی نہ کسی طرح سے انہیں مزید کمزور کر دیا جائے، لیکن یہ انکی بھول ہے، آپ مسلم لیگ (ن) کے جلسے دیکھ لیں، خواہ وہ پنجاب میں ہوں، کراچی میں ہوں یا خیبر پختونخوا میں ہوں، وہاں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف اب بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں کوئی نہیں نکال سکتا۔ عدلیہ نے انکو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹا دیا، پارٹی قیادت سے ہٹا دیا، تاحیات نااہل قرار دے دیا، لیکن پھر بھی نواز شریف کے نام پر لوگ اعتماد کرتے ہیں اور یہی ہماری جیت ہے، ہمارے قائد کی جیت ہے۔

Read on the original site

عربی اور غربی دہشت گردی کا علاج

- مجلس وحدت المسلمین