پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ
Most Popular (6 hours)

کیرو کی پامسٹری اور ہم

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
6 months ago

پی ایس ایل: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں جاری پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن حفیظ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے اور این مورگن ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملن اور محمد اصغر کی جگہ جنید خان، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر گل کی جگہ ذوالفقار بابر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں آج کے پہلے میچ کے حریف پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3,3 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کو 2 میچز میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا دونوں ہی ٹیموں کے 4,4 پوائٹس ہیں۔ پشاور زلمی رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست جبکہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہیں۔

Read on the original site