ملک بھر میں کارروائی جاری ’100 سے زائد دہشت گرد ہلاک‘
Most Popular (6 hours)

Maarka 28 March 2017

- وقت نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

موسموں کے احترام کا دن

- ڈیلی پاکستان

Game Beat 26 March 2017

- وقت نیوز

وی او اے
1 months ago

ملک بھر میں کارروائی جاری ’100 سے زائد دہشت گرد ہلاک‘

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے علاقے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش بم حملے کے بعد ملک بھر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف ’کریک ڈاؤن‘ یعنی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری بیان کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ احکامات کے مطابق ملک بھر بشمول صوبہ پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ’کومبنگ‘ آپریشن جاری ہیں۔ بیان دعویٰ کیا گیا کہ جمعرات کی شب سے اب تک ’’100 سے زائد دہشت گرد‘‘ مارے جا چکے ہیں۔ فوج کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیچھے نیٹ ورک کا کھوج لگانے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیاں کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کا تعلق سرحد پار افغانستان سے ہے لیکن سلامتی کے خدشات کی وجہ سے پاک افغان سرحدی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ افغانستان کی طرف سے اس بارے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے ہفتہ ٹیلی فون پر وزیر اعظم نواز شریفر سے بھی رابطہ کی تھا۔ افغان حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اُدھر سیہون میں حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے قبول کی تھی۔ جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کارروائی کی جائے۔ اُدھر صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جمعہ کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے قریب خودکش بم حملے کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں حملے کی منصوبہ بندی سرحد پار افغانستان میں کی گئی۔ لاہور میں ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، اس خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔ ملک کے مختلف حصوں سے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جن میں سے لگ بھگ 40 افراد کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو ملک ب

Read on the original site

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

افکار و نظریات

- سحر ٹی وی

Maarka 28 March 2017

- وقت نیوز

منگل کے دن کی دعا

- سحر ٹی وی

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

Ayena 28 March 2017

- وقت نیوز