پی ایس ایل: کنگز، یونائیٹڈ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

آج کا دن کیسا رہے گا؟

- ڈیلی پاکستان

سچ ٹی وی
5 months ago

پی ایس ایل: کنگز، یونائیٹڈ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کےدرمیان ایونٹ کے دسویں میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث تاخیر ہوئی اور میچ کو 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تاہم کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپئین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کےعماد وسیم نے اننگز کے پہلے ہی اوو میں گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کے ذریعے فتح دلانے والے سیم بلنگز کو صفر پر آؤٹ کرکے اہم کامیابی دلادی اور بریڈ ہیڈن کی قیمتی وکٹ بھی عماد کو ملی جو صرف 6 رنزبنا سکے۔ اسلام آباد نے آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے کہ اس دوران میدان میں ایک مرتبہ پھر تیز بارش شروع ہوئی جس پر میچ کو روک دیا گیا۔ ڈیوائن اسمتھ 22 اور مصباح الحق 5 رنز بنا کرکھیل رہے تھے۔ قبل ازیں سنگاکارا کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ بارش کے باعث پہلے فیلڈنگ کرنے کے بعد ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز نے سہیل خان کو اس میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے۔ مصباح الحق نے ٹیم میں دوتبدیلیاں کی ہیں اور سعید اجمل کی واپسی ہوئی جبکہ عمران خالد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ: مصباح الحق (کپتان)، ڈیوائن اسمتھ، سیم بلنگز، بریڈ ہیڈن، شین واٹسن، آصف علی، شاداب خان، عمران خالد، محمد سمیع، سعید اجمل، محمد عرفان کراچی کنگز: کمار سنگاکار(کپتان)، کرس گیل، بابر اعظم، کیرون پولارڈ، شعیب ملک، روی بوپارہ، عماد وسیم، کاشف بھٹی، محمد عامر، عثمان خان، اسامہ میر

Read on the original site

چلتے ہو تو زیارت چلو

- ڈیلی پاکستان

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

اسلام کی معرفت

- سحر ٹی وی