اسرائیل فلسطینوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے: اقوام متحدہ
Most Popular (6 hours)

Maarka 22 May 2017

- وقت نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
2 months ago

اسرائیل فلسطینوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا ہے،،عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں اسرائیل کے مظالم اور تعصب پر نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا کے ایگزیکیٹیو سیکرٹری ریما خلف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کسی ریاست کو نسل پرست قرار دیا جائے لیکن حالیہ چند سالوں میں اسرائیل کی جانب سے اٹھائے گئے چند اقدامات کو نسل پرستی سے تعیبر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود دیگر نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست بننے سے خبردار کیا لیکن چند نے سوالات اٹھائے کہ ایسا حقیقت میں موجود ہے یہ رپورٹ یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا کے اٹھارہ ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔ بیروت میں یو این ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ریما خلف نے رپورٹ کے مندرجات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ناپسندیدگی کے باجود گزشتہ کئی دہائیوں سے دو طرح کا نسل پرستانہ رویہ جاری رکھا ہوا ہے۔  

Read on the original site

Maarka 22 May 2017

- وقت نیوز

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

ٹیزر- نقطہ نگاہ

- سحر ٹی وی

عرب امریکہ اجلاس

- سحر ٹی وی

Ayena 22 May 2017

- وقت نیوز

WAQT Special 22 May 2017

- وقت نیوز

قند پارسی - 21 مئی

- سحر ٹی وی