امریکا میں مساجد پر حملے دوگنے ہوگئے
Most Popular (6 hours)

قند پارسی - 21 مئی

- سحر ٹی وی

WAQT Special 22 May 2017

- وقت نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
2 months ago

امریکا میں مساجد پر حملے دوگنے ہوگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں کے کیخلاف نفرت انگیز کارروائیوں میں غیر معمولی تیزی واقع ہوئی ہے۔اسلام امریکا ریلیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں مساجد پر حملوں کی تعداد میں دوگنی ہوگئی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے والے امریکی بدزبان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلتیوں کے خلاف انتہا پسند امریکیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اکثر علاقوں میں مسلمانون کو خاص طور پر نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ابتک کئی مساجد کو انتہا پسند امریکی نشانہ بناچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے 15 مارچ تک امریکا میں مساجد پر حملوں اور دھمکیوں کے 32 واقعات پیش آئے جبکہ 2016ء میں اسی مدّت میں 16 واقعات پیش آئے تھے۔ دوسری جانب امریکا میں مسلمان رہنماؤں اور مسلمانوں کے حقوق کے حامی گروہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکا میں اسلاموفوبیا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اسلام امریکا ریلیشن کونسل کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ حکومت نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم نہ کیا تو صورتحال بہت مختلف ہوسکتی ہے۔

Read on the original site

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

ٹیزر- نقطہ نگاہ

- سحر ٹی وی

عرب امریکہ اجلاس

- سحر ٹی وی

Ayena 22 May 2017

- وقت نیوز

WAQT Special 22 May 2017

- وقت نیوز

قند پارسی - 21 مئی

- سحر ٹی وی