ضرب عضب کے بعد ملک میں کسی دہشتگرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر نہیں، چوہدری نثار
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
5 months ago

ضرب عضب کے بعد ملک میں کسی دہشتگرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر نہیں، چوہدری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد اب ملک میں کوئی بھی دہشت گرد نیٹ ورک موجود نہیں اور دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں کام نہیں کرسکتیں۔ سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 2013 سے پہلے ملک میں  دہشت گردوں کے دفاتر ہوتے تھے، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 66 دھماکے ہوتے تھے، اس وقت کسی میں توفیق نہیں تھی کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور آج کئی ہفتے اورماہ ہو جاتے ہیں دھماکا نہیں ہوتا، ہم نے دہشت گردی کے بہت سے نیٹ ورک توڑے ہیں اور ہزاروں گرفتاریاں کیں جس کی پوری دنیا متعرف ہے، ساڑھے 3 سال میں بے شک کوئی بھی گونگا اور بہرہ بن جائے لیکن میرے پاس ریکارڈ موجود ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد اب ملک میں کوئی بھی دہشت گرد نیٹ ورک موجود نہیں، سندھ سے لے کر خیبرپختون خوا تک انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوئے، سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کو دنیا مانتی ہے، داخلی و خارجی سیکیورٹی اور آپریشن ردالفساد کے فیصلے بھی وفاقی حکومت نے کئے ، کالعدم تنطیموں کے ہزاروں کارکن ہوتے ہیں لیکن پھر بھی  ہمارے دور میں متعدد فرقہ پرست جماعتیں کالعدم ہوئیں، کئی جماعتوں کے رہنماؤں کو جیل بھیجا لیکن فرقہ پرست جماعتوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات نہیں تو ان کے خلاف کس قانون کے تحت کارروائی کریں یہ قانون کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ نے گزشتہ انتخابات میں حصہ لیا تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور جب مجھ سے کوئی ملنے آجاتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے اگر یہی شور اس وقت مچایا جاتا تو مجھے خوشی ہوتی۔  میری ملاقات شناختی کارڈ کی بندش پر ہوئی ایسا قانون بتایا جائے جس کے تحت کوئی سرکاری افسر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ نکلوائیں کسی کو علم نہیں تھا کہ ملک میں کتنی کالعدم تنظیمیں ہیں میں نے نیکٹا کو ہدایت کی کہ نیا قانون لایا جائے جس کے تحت فرقہ پرستوں اور دہشت گردوں پر زمین تنگ کی جائے لیکن قانون سازی کے حوالے میری مدد کرنے کے بجائے سب الٹا کردیا گیا،  اگر کراچی کی صورتحال کے حوالے سے 28 اگست 2013 کے اخبارات نکال لیں تو کہا جاتا تھا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے لیکن میں نے اس مسئلے کو اسمبلی میں اٹھایا اور کہا کہ اس پر بحث ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی کے دورے میں اس وقت کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے

Read on the original site

میں نظریاتی ہوگیا ہوں

- ایکسپریس نیوز

آصف زرداری کی باتیں

- ایکسپریس نیوز

اقبال کا پاکستان

- ایکسپریس نیوز

عوامی مینڈیٹ کی توقیر

- ایکسپریس نیوز

عید قرباں اور صفائی

- ایکسپریس نیوز

عالمی یوم مسجد

- سحر نیوز