پاکستان کے قرضے 15 کھرب روپے تک پہنچنےکاخدشہ ہے: ماہرین
Most Popular (6 hours)

Game Beat 29 April 2017

- وقت نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
11 days ago

پاکستان کے قرضے 15 کھرب روپے تک پہنچنےکاخدشہ ہے: ماہرین

رواں سال بجٹ کی تیاری پر آئندہ سال آنے والے انتخابات اثرانداز ہوں گے، آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ خسارہ شرح نمو کے تناسب سے چارفیصدتک رکھے جانے کا امکان ہے۔ حکومت اس سال بھی ٹیکس وصولی کے اہداف مکمل نہیں کرپائی اور اوپر سے پاناماکیس کا دباؤ بھی موجود ہے اوران حالات میں آئندہ سال انتخابات کا سال ہے۔ عوام کی ضروریات پوری کرکے انہیں خوش کرنے کے لئے حکومت کو پیسے چاہیے لیکن نیاٹیکس لگاتےہیں تو ووٹ بنک متاثرہوگا لہذابجٹ خسارہ بڑھا دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکومت اگر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس کا ازالہ قرض سے جاتا ہے جس کے سبب بجٹ خسارہ بڑھتاہے جس کے نتائج عوام کو بھگتنا ہوں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال 2017- 2018 میں بجٹ خسارہ چودہ کھرب چالیس ارب روپے تک پہنچنےکاخدشہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ مزید مقامی اور بیرونی قرضےلےکرپوراکرناپڑےگا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بھی حکومت ٹیکس آمدنی کاہدف حاصل نہ کرسکی‘ ٹیکس وصولیوں میں ایک کھرب ساٹھ ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ پندرہ کھرب تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

Read on the original site

اسلام کی معرفت

- سحر ٹی وی

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

Game Beat 29 April 2017

- وقت نیوز

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

The Other Side 29 April 2017

- وقت نیوز