بالوں کو روزانہ دھونا انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

بالوں کو روزانہ دھونا انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے

کیا کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ آپ کو اپنے بال ہفتے میں کتنی بار دھونے چاہئے؟ تو اس کا جواب ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بالوں کو روزانہ دھونا انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جس طرح ہمارے چہرے پر تیل یا آئل جمتا ہے اسی طرح بالوں میں بھی یہ عمل ہوتا ہے۔ یہ چکنا جز پیدا والا گلیڈ سیبم کہلاتا ہے جو کہ بالوں کو نم رکھنے اور خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ اس گلینڈ کی پیداوار کا انصار جینز ور ہارمونز پر ہوتا ہے، نوجوانی میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بال بہت زیادہ آئلی اور چہرے پر کیل مہاسے نظر آتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا کہ بالوں کو ہفتے کتنی بار دھونا چاہئے اس کا انحصار ہر ایک کے لیے مختلف ہوتا ہے تاہم ایک بات واضح ہے کہ روزانہ انہیں دھونے کی ضرورت نہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ بالوں کا اکثر دھونا ان میں بہتری لانے کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے خاص طور پر مردوں کے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر بال دھونے سے بالوں سے آئل خارج ہوتا ہے، جلد خشک اور مزید آئل بننے کا عمل تھم جاتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تین دن میں ایک بار بال دھونا بالوں کی اچھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے یا کم از کم تین دن تک شیمپو بالوں پر لگانے سے گریز کریں۔

Read on the original site