احمدی نژاد صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

وی او اے
8 months ago

احمدی نژاد صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل

ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ جب کہ اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کرنے والی ’شوریٰ نگہبان‘ نے موجودہ صدر حسن روحانی کو انتخاب لڑنے کا اہل قرار دیتے ہوئے اُن کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ صدارتی اُمیدواروں کی حتمی فہرست ’شوریٰ نگہبان‘ 27 اپریل کو جاری کرے گی۔ صدر حسن روحانی کا قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ابراہیم رئیسی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُنھیں ملک کے رہبر اعلٰی علی خامنہ ای کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ایران رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کے سابق صدر محمدو احمدی نژاد کو انتخابات میں حصہ نا لینے کی تجویز دی تھی لیکن اس کے باوجود احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا کے بہت سے حلقوں کو حیران کر دیا تھا۔ احمدی نژاد اس سے قبل چار چار سال کی مدت کے لیے 2005 سے 2013 تک دو مرتبہ ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ چار سال منصب صدارت سے الگ رہنے کے بعد کوئی بھی اُمیدوار ملک کے قانون کے مطابق ایک بار پھر صدر کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، تاہم فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آئی کہ احمدی نژاد کو کیوں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا۔

Read on the original site

سامراجیت کی بدلتی شکلیں

- ایکسپریس نیوز

قانون سب کے لیے

- ایکسپریس نیوز

آثار قدیمہ کی بربادی

- ایکسپریس نیوز

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

ایرانی مشاہیر

- سحر ٹی وی

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی