پاناما کیس: سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

یہ کمال لوگ ہیں

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
2 months ago

پاناما کیس: سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات

پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جن سوالات کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے، ان کے جواب حاصل کرنا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی ذمہ داری ہو گی۔ سپریم کورٹ کے سوالات پہلا سوال: گلف سٹیل ملز کا قیام کیسے عمل میں آیا؟ دوسرا سوال: گلف سٹیل ملز کے واجبات کا کیا بنا؟ تیسرا سوال: گلف سٹیل ملز کا پیسہ جدہ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟ چوتھا سوال: کیا وجوہات تھیں کہ گلف سٹیل ملز کو بیچنا پڑا؟ پانچواں سوال: کیا 90ء کی دہائی میں نوعمر حسن اور حسین نواز کے پاس فلیٹ خریدنے کے وسائل تھے؟ چھٹا سوال: کیا قطری خط افسانہ ہے یا حقیقت؟ ساتواں سوال: نیلسن اور نیسکول کا حقیقی مالک کون ہے؟ آٹھواں سوال: آف شور کمپنیوں کے بیئرر سرٹیفکیٹ فلیٹس میں کیسے بدلے؟ نواں سوال: حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ جبکہ رقم کے بہاؤ کی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہے۔ دسواں سوال: ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی؟ گیارہواں سوال: حسین نواز نے والد کو کروڑوں روپے تحفے میں کیسے دیئے؟ اور تحائف دینے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا؟ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کے جوابات کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Read on the original site

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز

فرش سے عرش تک

- سحر نیوز