شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں: اقوام متحدہ
Most Popular (6 hours)

سونے کی قیمتوں میں کمی

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
6 months ago

شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیدیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات کے باعث نئی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کے غیر قانونی تجربات سے خطے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے، اور مملک کی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے عدم استحکام کے رویے اور کھلم کھلا اشتعال انگیزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، سیکیورٹی کونسل نے ان تمام باتوں کے جواب میں مزید سخت اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان پر روس نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ بیان کے بعد شمالی کوریا کی قیادت سے بات چیت کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں شمالی کوریا کی جانب سے اس وقت تک پانچ میزائل تجربات کئے جا چکے ہیں، لیکن پیونگ یانگ کی جانب سے کسی دوسرے ملک پر جارحیت نہیں کی گئی۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کی لڑائی جنوبی کوریا سے ہے،باقی ممالک سے اس کا کوئی مسئلہ نہیں، اگر امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر چڑھائی کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔

Read on the original site

یومِ فتحِ قادیان

- ڈیلی پاکستان