وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاناما فیصلے کے بعد مٹھائیاں تقسیم کیے جانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم نواز شریف کے سرخرو ہونے کا جشن منارہی ہے اور اب اگر مگر ختم ہوجانا چاہیئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں جس جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا گیا ہے اس میں ’کرمنل‘ کا لفظ کہیں بھی استعمال نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نے خود سپریم کورٹ کو کمیشن کے لیے خط لکھا تھا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے منفرد مثال قائم کی ہے اور اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی پی پی جے آئی ٹی کے معاملے پر سیاست کررہی ہے، جبکہ جے آئی ٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے سوالوں کا جواب دیا جائے گا۔
مزید جانئیے: نواز شریف کے پاس منصب پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: خورشید شاہ
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور کوئی بھی ٹولہ وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ اپوزیشن کی کم عقلی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے تاریخ میں ایسا کام کیا ہے جو کبھی کسی نے نہیں کیا، انشاء اللہ آنے والا وقت بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لے کر سپریم کورٹ گئے تھے، انھوں نے کہا کہ انتشار اورافراتفری پھیلانے والے ناکام ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) آج یوم تشکر منارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ دوربین لے کر سپریم کورٹ، اعلیٰ عدلیہ اور فاضل ججز کے فیصلے سے سیاسی کھیل کے کھلونے نکال رہے ہیں، وہ ناکام ہوں گے‘۔
وزیر مملکت اس عزم کا اظہار کیا کہ ’60 دنوں میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے ذریعے جو بھی سوال کیے ہیں ان کے جواب دیے جائیں گے اور تاریخ رقم ہوگی کہ وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب کا عمل مکمل کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف تاریخی ریمارکس دیئے: عمران خان
ان کا کہنا تھا کہ استعفی مانگنے والے بھول گئے ہیں کہ جس عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم کو نتخب کیا ہے، یہ مینڈیٹ ان کی امانت ہے
Read on the original site


جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی ہنگامی اور غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، عراقچی
- تسنیم نیوز

کوئٹہ ، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ ایم ڈبلیوایم کاکارکن عباس علی زخمی والد شہید، رہنمائوں کا اظہارمذمت
- مجلس وحدت المسلمین
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں 13مئی کو شام پر امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منائیں، ناصرحسینی
- مجلس وحدت المسلمین
سینیٹ الیکشن اسکینڈل، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی جانب سے عمران خان کے الزامات کی تردید
- اسلام ٹائمز
ملک ایک لاش بن چکا ہے جسے بیس کروڑ عوام اپنے کندھوں پر اٹھائے گھوم رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم
- اسلام ٹائمز

کٹھوعہ سانحہ پر احتجاجی لہر جاری، مجرمین کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
- اسلام ٹائمز
بھٹ شاہ، شام پر امریکا، برطانیہ و فرانس کے حملے کیخلاف اصغریہ اسٹوڈنٹس کی احتجاجی ریلی
- اسلام ٹائمز
سپریم کورٹ (کل) آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنائے گی
- اردو پوائنٹ
سعودی عرب،کھجور میلہ جاری، گھڑسوار ی، اونٹوں کی دوڑ ، ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش بھی شامل
- اردو پوائنٹ
اینگرو فوڈز کی رائل فریزلینڈ کیمپینااورٹیٹرا پاک کے درمیان ماحول کو صاف بنانے کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
- اردو پوائنٹ
ایران اور اسرائیل کو مشترکہ دشمن قرار دینے سے آل سعود کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، قاضی نیاز
- تسنیم نیوزSources
سچ ٹی وی
12 months ago
جشن سرخرو ہونے کا تھا، اب اگر مگر ختم ہوجانا چاہیئے: مریم اورنگزیب

جرمن دارالحکومت برلن میں یہودی ٹوپی پہننے والے دو افراد پر حملہ ، سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی مذمت
- اردو پوائنٹ
امریکی صدرسے جرمن چانسلر کی ملاقات 27 اپریل کو ہو گی، ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدہ پر تبادلہ خیال ہو گا
- اردو پوائنٹ
تحریک آزادی کے راستے میں ہرقربانی دینے کے لئے تیار ہوں، کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی، مسرت عالم
- اردو پوائنٹ
حریت رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کوطول دینے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، یاسین ملک
- اردو پوائنٹ
اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کرونگا‘ریمبو ریمبو کی دوسری شادی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا‘ اہلیہ صاحبہ
- اردو پوائنٹ
آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘جپسم کھاد ڈال کر ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت
- اردو پوائنٹ
نئے آئل کوآپریشن گروپ کی تشکیل کیلئے اوپیک اور غیر اوپیک رکن ممالک کا اہم اجلاس ریاض میں کل شروع ہوگا، روس بھی شریک
- اردو پوائنٹ
وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 98کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے
- اردو پوائنٹ
اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ‘ فروغ کے لئے 35 ارب روپے مختص کئے
- اردو پوائنٹ
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1395.91 فٹ، منگلا میں 1088.95فٹ ہوگئی
- اردو پوائنٹ
ْگولن گول پن بجلی منصوبے کے دوسرے یونٹ سے پیداوار آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی، پاور ڈویژن
- اردو پوائنٹ
الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمد شدیر خان کا انٹر نیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار سے ان کے والد کی وفات پراظہار افسوس
- اردو پوائنٹ
چین، نیپال اور بھارت کو تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے، چینی وزیرِ خارجہ
- اردو پوائنٹ
دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق عالمی تعاون کے سربراہی فورم کے دوران چینی صدر کے خطاب پر مشتمل کتاب کی اشاعت
- اردو پوائنٹ