راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کیلئے این او سی جاری، سعودی عرب روانہ
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 months ago

راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کیلئے این او سی جاری، سعودی عرب روانہ

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ راحیل شریف نےہم سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا، حکومت نےراحیل شریف کو این اوسی دےدیاہے، انہیں این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کو قانون کےمطابق این اوسی دیاگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ کر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

Read on the original site

ٹرمپ فیصلہ واپس لیں گے؟

- ایکسپریس نیوز

جمہوریت کا حسن

- ایکسپریس نیوز

عبداللہ چانڈیو کی کتھا

- ایکسپریس نیوز

ایک اہم سوال کا جواب

- ایکسپریس نیوز

لہو لہو دسمبر…

- ایکسپریس نیوز