اسرائیل نے فلسطینی خاتون رکن اسمبلی کو مقدمہ چلائے بغیر سزا سنادی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

کیا اب وقت نہیں آگیا

- ایکسپریس نیوز

حلال دولت۔ قانونی دولت

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
15 days ago

اسرائیل نے فلسطینی خاتون رکن اسمبلی کو مقدمہ چلائے بغیر سزا سنادی

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قانون ساز کونسل کی خاتون رکن کو مقدمہ چلائے بغیر جیل بھیج دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن خالدہ جرار کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ قابض پولیس نے انہیں جولائی کے شروع میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا جس کے بعد فوجی عدالت نے انہیں ’’انتظامی بنیاد پر‘‘ قید کی سزا سنائی یعنی خالدہ جرار کو غیر معینہ مدت تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ بائیں بازو کی فلسطینی تنظیم “پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین” کے سیاسی بیورو کی رکن خالدہ جرار اس سے پہلے بھی کئی بار قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ آخری بار 2016 میں انہیں 15 ماہ کے لیے جیل میں ڈالا گیا تھا۔

Read on the original site

مسافرانِ دیارِ حرم

- ایکسپریس نیوز

تعلیم کے فضائل و آداب

- ایکسپریس نیوز

خلفائے راشدینؓ کی نماز

- ایکسپریس نیوز