شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

وہ خطرات کیا ہیں

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
2 months ago

شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا جس کی سماعت جسٹس شاہد کریم کل (18 جون کو) کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی کاروبار سے بھی منسلک رہے۔ مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دیئے جن کا ذکر انہوں نے کسی منی ٹریل میں نہیں کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں بھی شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے خاندانی شوگر ملز کے لیے بھی اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں پاناما پیپر لیکس کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پاناما پیپر کیس کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کے الزام پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔

Read on the original site