پنجاب بھر میں چینی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
2 months ago

پنجاب بھر میں چینی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ

پنجاب بھر میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ مارکیٹ میں چینی نایاب ہونے لگی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے چینی کی سپلائی روکنے کے باعث چینی کی فی کلو پرچون قیمت 64 اور تھوک قیمت 59 روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ فی کلو چینی کا سرکاری پرچون ریٹ 55 اور تھوک 55 روپے مختص کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹاک میں مزید 3 دن کی چینی موجود ہے۔ اگر سپلائی بحال نہ کی گئی تو چینی کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے، جس کا ذمہ دار شوگرملز مالکان ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مافیا گنے کی مقررہ قیمت 180 سے کم کرکے 120 روپے کرنا چاہتی ہے۔

Read on the original site

مکلی کا قبرستان

- بی بی سی اردو