اسلامی مملکت میں جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا حق ہے: احسن اقبال
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
2 months ago

اسلامی مملکت میں جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا حق ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلامی مملکت میں جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا حق ہے، جہاد کے فتوے محلے یا مساجد سے جاری نہیں ہوسکتے، ہمیں ملک میں ان رجحانات کی بیخ کنی کرنا ہوگی جس سے ہماری داخلی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ کوئی حب اللہ اور حب رسولؐ کا ٹھیکیدار نہیں ہے جس سے یہ سرٹیفکیٹ لیا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلامی مملکت میں جہاد کا اعلان کرنا ریاست کا حق ہے، جہاد کے فتوے محلے یا مساجد سے جاری نہیں ہوسکتے، ہمیں ملک میں ان رجحانات کی بیخ کنی کرنا ہوگی جس سے ہماری داخلی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں، ہم نے آپس میں یکجہتی کا راستہ اختیار نہیں کیا تو ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں ہے، مذہبی قیادت آگاہ بڑھے اور ان رجحانات کی بیخ کنی کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس کا دل چاہتا ہے فتوے دیتا ہے، آئین و قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے، اگر ایسی کوئی کارروائی کرے گا تو اس کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حب اللہ اور حب رسولؐ کی کسی کے پاس کوئی فرنچائز نہیں، کوئی اس کا ٹھیکیدار نہیں جس سے سرٹیفکیٹ لیا جائے، محلے کے کسی مولوی کو مسلم اور غیر مسلم قرار دینے کا حق نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت تحریک پر قانون سازی پارلیمنٹ نے کی، پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق جو رپورٹ دی وہ متفقہ تھی۔

Read on the original site