کرپشن کے خلاف سعودی آپریشن میں گرفتار افراد کی تعداد 208 ہوگئی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

کرپشن کے خلاف سعودی آپریشن میں گرفتار افراد کی تعداد 208 ہوگئی

سعودی عرب میں حال ہی میں بدعنوانیوں کے الزامات میں گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد دوسو آٹھ ہوگئی ہے،سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد سات افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل اور سپریم کمیٹی برائے انسدادِ بدعنوانی کے رکن الشيخ سعود بن عبدالله بن مبار المعجب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پکڑے گئے افراد کے خلاف تیزی سے تحقیقات جاری ہیں اور اس ضمن میں لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے بتایا ہے کہ بدعنوانیوں کے الزام میں اب تک کل 208 افراد کو پکڑا گیا ہے۔ ان میں سے 7 کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: مریکا نے بھی سعودی عرب میں گرفتاری کی حمایت کردی شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ جن افراد کو پکڑا گیا ہے، وہ عشروں سے رقوم کی خرد برد میں ملوث تھے ،انہوں نے سرکاری رقوم کا ناجائز استعمال کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان کی کرپشن کی کل رقم کا تخمینہ ایک سو ارب ڈالرز ہے اور یہ رقم اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا اندازہ لگانے کے لیے مزید شواہد اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی کے گورنر نے مشتبہ افراد کے ذاتی اثاثے منجمد کرنے کے لیے میری درخواست منظور کر لی ہے۔

Read on the original site