گلگت بلتستان دنیا کا حساس ترین خطہ بن چکا ہے، اس خطے کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے، آغا علی رضوی
Most Popular (6 hours)

قاضی میں سچ آکھاں تینوں

- ایکسپریس نیوز

ہم اور خنجر برہان پوری

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

گلگت بلتستان دنیا کا حساس ترین خطہ بن چکا ہے، اس خطے کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے، آغا علی رضوی

جی بی معروف عالم دین اور نامور عوامی لیڈر آغا علی رضوی نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر نئی صف بندی ہو چکی ہے۔ اس عالمی نئی معاشی اور سیاسی صف بندی میں پاکستان کو سوچ سمجھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشی طور پر ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان بلوغت کی طرف جا رہا ہے اور عالمی استکباری طاقتوں کے چنگل سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم سیاسی طور پر بھی ان نام نہاد اتحادی ممالک سے الگ ہونے کی ضرورت ہے جنہوں نے ستر سالوں میں پاکستان میں ناامنی اور قرضے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ پاکستان کی معیشت کو سود کی دلدل میں دھکیل دیا، پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھلسا دیا، پاکستان کو بدنام کر کے رکھ دیا۔ اب ان آقاوں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش ہے اور مقدسات کے نام پر بھی پاکستان نے بڑے نقصان اٹھائے ہیں۔ افغان وار اور طالبان مقدسات کے ہاتھوں یرغمال ہونے کا نتیجہ ہے۔ ریاستی اداروں کو اب پاکستان کے مفادات کے مطابق سابقہ تجربات کی روشنی میں واضح خارجہ پالیسی بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Read on the original site

ہم اور خنجر برہان پوری

- ایکسپریس نیوز

قاضی میں سچ آکھاں تینوں

- ایکسپریس نیوز