بلتستان میں سعودی کالونی بنانے کی کوششیں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

جرم سرقہ اور سزا

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

ناگہانی اموات

- ایکسپریس نیوز

بلتستان میں سعودی کالونی بنانے کی کوششیں

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین شگر کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر عباس نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفہ رنگا تھنگ شگر میں غیر ملکی ہاﺅسنگ سوسائٹی ضلع شگر کا امن خراب کرنیکی سازش ہے۔ جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ضلع شگر کے عوام غیور اور باغیرت قوم ہیں، ہمارے جذبات اور غیرت کا امتحان نہ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ صوبائی حکومت کیجانب اس تھنگ سے 500 کنال اراضی ایک عرب ملک کو ہاوسنگ کالونی بنانے کیلئے دے رہی ہے۔ اگر اس میں سچائی ہے تو شگر کے عوام اسے کبھی برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلنے پر مجبور ہونگے۔ لہذا صوبائی حکومت ایسے کسی اقدام سے باز رہے، ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حفیظ سرکار پر عائد ہوگی۔

Read on the original site