ٹورنٹو کے فٹ پاتھ پر رقص موت اور مغرب کی بےبسی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

ان دیکھے اندیشے، وسوسے

- ایکسپریس نیوز

ٹورنٹو کے فٹ پاتھ پر رقص موت اور مغرب کی بےبسی

اسلام ٹائمز: ابھی کچھ دنوں قبل رواں مہینہ میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوا، کتنا ہولناک و خوفناک منظر تھا جب ایک وین کی صورت میں موت کا پاگل ہاتھی کینیڈا کے ایک فٹ پاتھ پر جھوم رہا تھا، لوگوں کی چیخیں بلند تھیں، اور وہ مسلسل لوگوں کو کچلتا ہوا آگے بڑھا چلا جا رہا تھا، تھوڑی ہی دیر بعد جب اسکا رقص موت ختم ہوا تو پورے فٹ پاتھ پر خون کے دھبے تھے، ایک ویرانے کا ماحول تھا، کہیں زخمیوں کو امداد پہنچاتے لوگ تھے تو کہیں کچل کر مر جانے والوں کی نعشوں کو سفید چادروں میں ڈھکا جا رہا تھا اور لوگوں کے چہرے سوال بنے ہوئے تھے کہ کس نے کیا، کیوں کیا ؟ اس طرح فٹ پاتھ پر عام لوگوں کو نشانہ بنا کر وین میں سوار شخص کو آخر کیا ملا؟۔ جائے حادثہ پر موجود لوگ جہاں کشمکش و اضطراب کی عجیب کیفیت کا شکار تھے وہیں مسلسل بریکنگ نیوز کے عنوان کے تحت اس حادثہ کی خبر دنیا بھر کے چینل ایک ساتھ دکھا رہے تھے، چنانچہ مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے جو خبر مشترکہ طور پر بیان کی گئی اسکا خلاصہ کچھ یہ ہے، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور امکان ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق 25 سالہ ایک میناسیان نامی شخص نے کیینڈا میں ٹورنٹو کے مصروف علاقے میں فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد پر وین چڑھا دی جس کے بعد اس نے بھاگنے کی کوشش کی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Read on the original site

یادوں کے جھروکے

- سحر نیوز

خوابوں کی تعبیر

- ایکسپریس نیوز

بحران بڑا یا لیڈر؟

- ایکسپریس نیوز

شہر میں شورِمحشر برپا

- ایکسپریس نیوز