کراچی،علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر قیادت مرکزی مردہ باد امریکاریلی، سیاسی ومذہبی قائدین سمیت ہزاروں عوام کی شرکت
Most Popular (6 hours)

فیصلہ، تجزیے اور تبصرے

- ایکسپریس نیوز

غیر ملکی تارکین وطن

- ایکسپریس نیوز

ثقافت کے اندر کثافت

- ایکسپریس نیوز

موت کا کھیل جاری ہے

- ایکسپریس نیوز

وہ جن کے لیے پاکستان ہے

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

بھارت امن سے باغی ہوگیا

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

کراچی،علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر قیادت مرکزی مردہ باد امریکاریلی، سیاسی ومذہبی قائدین سمیت ہزاروں عوام کی شرکت

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں یوم مردہ باد امریکا کے سلسلے کی مرکزی ریلی قائد اعظم کے مزار کے سامنے نمائش چورنگی سے نکالی گئی جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان عوامی تحریک،آل پاکستان سنی اتحاد کونسل،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما وں اور ایم ڈبلیو ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد کی اپیل پر پاکستان بھر میں اتوار کے روز یوم مردہ باد امریکا منایا گیا۔ سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوممردہ باد امریکا کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی سامراج ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے

Read on the original site

موت کا کھیل جاری ہے

- ایکسپریس نیوز

فیصلہ، تجزیے اور تبصرے

- ایکسپریس نیوز

ثقافت کے اندر کثافت

- ایکسپریس نیوز

غیر ملکی تارکین وطن

- ایکسپریس نیوز

وہ جن کے لیے پاکستان ہے

- ایکسپریس نیوز

یادوں کے جھروکے

- سحر نیوز

افکار و نظریات

- سحر نیوز

دنیا 100 سیکنڈ میں

- سحر ٹی وی