اسد قیصر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی
Most Popular (6 hours)

واہ رے کراچی!

- ایکسپریس نیوز

وہ آئے اور اجالا ہوگیا

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

نیب … اچھا یا برا؟

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
3 months ago

اسد قیصر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور دیگر کے ہمراہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اسد قیصر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے اور تمام روایات سے واقف ہیں جبکہ چوہدری سرور گورنر رہ چکے ہیں اور گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔ حمایت کرنے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے۔

Read on the original site

واہ رے کراچی!

- ایکسپریس نیوز

وہ آئے اور اجالا ہوگیا

- ایکسپریس نیوز