سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گی
Most Popular (6 hours)

بھارت امن سے باغی ہوگیا

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

ادلب اور امریکہ کا واویلا

- مجلس وحدت المسلمین

سچ ٹی وی
11 days ago

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امرا میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی امامت مولانا طارق جمیل نے کی، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراء کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔ جس کے بعد انہیں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیاجائے گا۔ رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھتیجے سلمان شہباز، نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی میں بیگم کلثوم کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو ہدایت کی کہ انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، جنازے میں شریک کسی فرد کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کر وایا، تعزیت کیلئے جاتی امرا آنیوالوں کا رش رہا، بڑے سیاسی رہنماؤں، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے لیڈر سے اظہار تعزیت کیلئے پہنچی۔ تعزیت کیلئے آنے والے خواتین و حضرات سے میاں نواز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مریم نواز ملاقات کرتے رہے۔ صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے تو انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مولانا نے اس موقع پر کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو جدوجہد کی وہ نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بعدازاں انہوں نے میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کر وایا، تعزیت کیلئے جاتی امرا آنیوالوں کا رش رہا، بڑے سیاسی رہنماؤں، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے لیڈر سے اظہار تعزیت کیلئے پہنچی۔ تعزیت کیلئے آنے والے خواتین و حضرات سے میاں نواز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مریم نواز ملاقات کرتے رہے۔ صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے تو انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مولانا نے اس موقع پر کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو جدوجہد کی وہ نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی

Read on the original site

بھارت امن سے باغی ہوگیا

- ایکسپریس نیوز