چیف جسٹس کا چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کا دورہ
Most Popular (6 hours)

بھارت امن سے باغی ہوگیا

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

ادلب اور امریکہ کا واویلا

- مجلس وحدت المسلمین

سچ ٹی وی
11 days ago

چیف جسٹس کا چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کا دورہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پرلوکل گورنمنٹ اور محکمہ اوقاف کے حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے کٹاس راج کے دورے کے دوران جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس اور ججز کو لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ اوقاف کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے دوران سماعت کٹاس راج کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ کٹاس راج میں زیر زمین پانی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ وہ آج کٹاس راج خود جائیں گے۔

Read on the original site

بھارت امن سے باغی ہوگیا

- ایکسپریس نیوز