قطر کا غزہ کو ایندھن کا عطیہ، ایندھن سے لدے 6 آئل ٹینکر غزہ بھیجے گئے
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

ذرا تھر کو دیکھ ایک نظر

- ایکسپریس نیوز

سجدۂ شبّیرِ ذی وقار ؓ

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

قطر کا غزہ کو ایندھن کا عطیہ، ایندھن سے لدے 6 آئل ٹینکر غزہ بھیجے گئے

قطر کی جانب سے اقوام متحدہ کی معاونت سے غزہ کی پٹی میں پاور جنریشن کے لیے ایندھن کا عطیہ کیا ہے جس پر فلسطینی اتھارٹی ںے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ‌غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینا برادر ملک کی جانب سے انسانی ہمدردی کی مثال ہے۔ قطر کی طرف سے ایندھن کا عطیہ گذشتہ روز غرب اردن کی کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ کو ارسال کیا گیا۔ اطلاع ہے کہ قطر کی طرف سے ایندھن سے لدے 6 آئل ٹینکر غزہ بھیجے گئے ہیں۔ یہ ایندھن غزہ کے اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر اور اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ کو روز مرہ کی بنیاد پر ایندھن فراہم کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں اس کی مقدار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ قطر کی طرف سے ایندھن کی فراہمی کا مقصد غزہ کی پٹی میں ایندھن اور بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Read on the original site