وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے دس سالوں میں لیے گئے قرضے کی تفصیلات طلب کرلیں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

ذرا تھر کو دیکھ ایک نظر

- ایکسپریس نیوز

سجدۂ شبّیرِ ذی وقار ؓ

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے دس سالوں میں لیے گئے قرضے کی تفصیلات طلب کرلیں

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ خزانہ سے گزشتہ دس برسوں میں لیے گئے قرضے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی صورت حال کی بہتری کے اقدامات اور آئی ایم ایف سےرجوع کرنے کی حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کرپٹ عناصر اور منی لانڈرنگ کے جرائم کی نشاندہی سے متعلق وسل بلور کا مسودہ قانون پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اجلاس کے دوران بعض افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق بھی غور ہوگا اور اس حوالے سے متعلق پالیسی پر وزارت داخلہ بریفنگ دے گی۔ وفاقی کابینہ چیئرمین نجکاری، چیئرمین پی آئی اے اور چیئرمین پاکستان بیت المال کی تقرری کی منظوری بھی دے گی جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کے رولز میں ترامیم منظوری کے لیے پیش ہوں گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوریا کھاد درآمد کے لیے پیپرا رولز 35 میں نرمی کی سمری پیش کی جائے گی، جبکہ عطیہ کی جانے والی گاڑیوں کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز کے آئی آر او میں چھوٹ کی سمری بھی پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے گزشتہ دس برسوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات طلب کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیے گئے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت پڑ رہی ہے، دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ارب روپے ہوگیا ہے، وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں، وزارت خزانہ بتائے دس برسوں میں لیا گیا قرضہ کن منصوبوں پر خرچ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اورنج ٹرین میں تو خسارہ ہے اس کے لیے مزید قرضے لینے ہوں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوگی۔

Read on the original site