بلغاریہ کی صحافی کا قتل، جرمنی میں گرفتاری
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
5 days ago

بلغاریہ کی صحافی کا قتل، جرمنی میں گرفتاری

بلغاریہ کی ایک ٹی وی میزبان کے قتل کے بعد یورپ بھر میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ بلغاریہ کی ایک ٹیلی وژن میزبان وکٹوریا مارینووا کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک اکیس سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ صوفیہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ شخص قتل کی اس واردات کے بعد جرمنی فرار ہوا تھا، جسے منگل کی شام پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بلغاریہ کے مستغیث اعلیٰ سوتیر ساتساروف نے بتایا کہ اکیس سالہ سیویرن کراسیمیروف کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کراسیمیروف بلغاریہ کا شہری ہے۔ جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے حکام نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو ہیمبرگ شہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے یورپی ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
بلغاریہ کے دفتر استغاثہ کے مطابق مشتبہ شخص سے جاری تفتیش کے دوران ابھی تک اس واقعے اور مقتولہ کے صحافتی کام کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ تیس سالہ مارینووا مقامی ٹیلی وژن چینل ’ ٹی وی این‘ سے وابستہ تھیں۔ ان کی لاش ہفتے کو دریائے ڈینیوب کے کنارے آباد شہر ’روسے‘ کے ایک پارک سے ملی تھی۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کیا گیا اور بعد ازاں گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا۔

Read on the original site

چند اور سخت فیصلے؟

- بی بی سی اردو

دنیا 100 سیکنڈ میں

- سحر ٹی وی