ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے جبکہ عون عباس چیئرمین بیت المال لگانے کا فیصلہ
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
7 days ago

ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے جبکہ عون عباس چیئرمین بیت المال لگانے کا فیصلہ

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ شہباز شریف کو بلایا گیا تو پارلیمنٹ ان سے باز پرس کرے۔ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ آئے تو ان سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے جو پاکستان کے ساتھ کیا میرا خیال تھا کہ یہ 6 ماہ گھر سے ہی نہیں نکلتے۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمہ دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ فواد چوہدہری نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے والی موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں کام نہیں کرسکیں گی۔ اسٹیل ملز کے اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے تاہم ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔ پی آئی اے میں ہر ماہ 2 ارب روپے خسارہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں 3 ہزار لوگوں کے نام ہیں۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد میاں سومرو چیئرمین نجکاری کمیشن، جبکہ عون عباس چیئرمین پاکستان بیت المال ہوں گے۔ کابینہ نے وزیرمملکت شہریار آفریدی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کو سامنے لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 2 یا 3 پینٹ کمپنیاں ٹیکس دے رہی ہیں۔ (ن) لیگ جو اقتصادی حالت چھوڑ کر گئی اس سے مشکلات ہیں۔ ہاؤسنگ اسکیم گیم چینجر ہے جس سے تبدیلی محسوس ہوگی۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ موبائل فونز اسمگل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال کے آخر تک اسمگل شدہ موبائل فونز بند کردیئے جائیں گے۔ امید ہے کہ چین سے بھی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بلایا گیا تو پارلیمنٹ ان سے باز پرس کرے۔ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ شہباز شریف پارلیمنٹ آئے تو ان سے سوالات کرنے کا موقع ملے

Read on the original site