شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کر دی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

نیب … اچھا یا برا؟

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
1 months ago

شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کر دی

قومی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔ کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارےمیں جاننے کے لیے بے تاب ہیں، اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نیوز گردش کررہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

Read on the original site