حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،شہریار آفریدی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
12 days ago

حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،شہریار آفریدی

شہریار آفریدی کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، کچھ سیاسی جماعتوں کے ورکرز نے جلاؤ گھیراؤ کیا، ہم پاکستانیوں کو گلے لگائیں گے، گولی نہیں ماریں گے۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے توہین آمیز خاکوں پر حکومتی اقدام کی تعریف کی، نئے پاکستان میں گولیاں اور لاٹھیاں چلانا حکومتی وطیرہ نہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہم نمبر بنانے کیلئے گرفتاریاں نہیں کر رہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، چاہے وہ ایوان کا حصہ ہو، شہریار آفریدی کا کہنا تھا قانون توڑنے والوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گزشتہ دنوں احتجاج کے موقع پر تمام پارٹیاں ایک پیج پر تھیں، کسی بھی ملک کیلئے قومی سلامتی اور امن اہم ہوتا ہے۔

Read on the original site