عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ سے بات چیت میں پیشرفت کا دعویٰ
Most Popular (6 hours)

تم خوش تو ہو نا؟

- ایکسپریس نیوز

ایس پی طاہر داوڑ کا قتل

- ایکسپریس نیوز

اطراف اور اطراف

- ایکسپریس نیوز

کراچی میں بم دھماکا

- ایکسپریس نیوز

ادیبوں کی آر سی ڈی

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

9/11 اور امریکا

- ایکسپریس نیوز

عرب نیٹو کا قیام

- ایکسپریس نیوز

وی او اے
10 days ago

عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ سے بات چیت میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ حکام سے جاری بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم حکومت نے اس حوالے سے مزید  تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اعلیٰ  امریکی سفارتکار ایلس ویلز  کے حالیہ دورے پر بھی ڈاکٹر عافیہ کے  بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب  جب آفیہ صدیقی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان  کے نام لکھا گیا  ایک خط  ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہا ہے۔ اس خط میں مبینہ طور پر عافیہ صدیقی نے  اپنی رہائی کے لیے  مدد طلب کی ہے۔ جمعرات کو معمول کی  پریس بریفنگ کے دوران اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ  عافیہ دیقی کا معاملہ ایک جذباتی معاملہ ہے   اس پر پاکستان کو موقف سب کو معلوم ہے۔ ​ تاہم انہوں نے کہا کہ  اس معاملے کے حل کے  ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور ان کے بقول اس معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہ وہ ا س کی تفصیل یبان نہیں کر سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  ’ ان (امریکہ ) سے گفتگو جاری ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے جس کی تفصیل میں آپ بتا سکوں‘  ترجمان  کے مطابق امریکہ کے شہر ہوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل عافیہ  صدیقی سے جیل میں باقاعدگی سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ شب پاکستان کے دفتر خارجہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر   کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے اور   ہیوسٹن میں فونصل جنرل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کر کے ان کی صحت  کے بارے  معلومات سے میں اُن کے خاندان کو آگاہ کرتے ہیں۔ سرکاری بیان  کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی دعدہ کیا  ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کہ پاکستان نے امریکہ سے کیا درخواست کی ہے۔    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010ء میں امریکہ کی ایک عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Read on the original site