جے ایف 17 تھنڈر کی چین میں ہونے والے ائیر شو شاندار پرفارمنس
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

نیب … اچھا یا برا؟

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
13 days ago

جے ایف 17 تھنڈر کی چین میں ہونے والے ائیر شو شاندار پرفارمنس

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے چین کے شہر ژوہائی میں ہونے والے ائیر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود کی موجودگی میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ فضائی مظاہرہ کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے کچھ غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں عمودی اور الٹی پروازوں سمیت مہارتوں کے مختلف مظاہرے شامل تھے۔ جے ایف 17 تھنڈر پندرہ منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سیکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ ورٹیکل رول کرتے ہوئے فضاؤں میں اوجھل ہو گیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو متحیر شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔ فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ تمام ہتھیاروں سے لیس ایک اور جے ایف 17 طیارہ مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کا مرکز نگاہ بنا رہا۔

Read on the original site