زمین کے مدار میں سروس فیکٹریاں: ایک نئی ابھرتی انڈسٹری
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

کنکر جوتے کے اندر ہے

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
26 days ago

زمین کے مدار میں سروس فیکٹریاں: ایک نئی ابھرتی انڈسٹری

ترقی یافتہ ممالک میں نئے صنعتی شعبوں میں سے ایک زمینی مدار میں سیٹلائٹس کی بحالی کا ہے۔ اس سروس سے مراد زمین کے مدار میں بیکار سیٹلائٹس کی مرمت اور دوسرا خلائی کاٹھ کباڑ اکھٹا کرنا ہے۔ رواں مہینے کے دوران امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں انڈسٹریل سیکٹر کے نمایاں افراد کی ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا زمین کے مدار میں بکھرے ہوئے بیکار سیٹلائٹس کی مرمت اور بیکار خلائی آلات کے کوڑے کو اکھٹا کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں خراب سیٹلائٹس کی بحالی کو بھی اہمیت حاصل ہو گی۔ اس اہم کانفرنس میں شریک اسپیس انفراسٹرکچر اور سول اسپیس کمپنی کے نائب صدر ال ٹاڈورز کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ زمین کے مدار میں اربوں ڈالر پھنکے ہوئے ہیں اور اگر ان خلائی مشینوں کی مرمت یا بحالی کا عمل شروع ہو جائے تو ان کا ازسرنو استعمال کیا جا سکے گا۔ ال ٹاڈورز کے مطابق ایسے سیٹلائٹس کی بحالی سے زمین پر خلائی مشینوں کو محتاط انداز میں تیار کرنے سے سرمائے کی بچت ممکن ہو گی۔ ال ٹاڈورز کی کمپنی سن 2021 میں ایک خلائی وہیکل کو زمین کے مدار میں روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔ یہ خلائی گاڑی بنیادی طور پر روبوٹس پر مشتمل سروس کرنے والی ایک چھوٹی سے فیکٹری ہو گی۔ اس ایک خلائی گاڑی سے زمینی مدار میں آوارہ گھومتے دو سے تین درجن سیٹلائٹس کی بحالی اور مرمت ممکن ہو گی۔ زمین سے چھتیس ہزار کلومیٹرز کی مسافت پر پانچ سو صحیح حالت میں گھومتے سیٹلائٹس موجود ہیں، جن میں سے بیشتر سیٹلائٹس ٹیلی کمیونیکیٹنز سیکٹر کے ہیں۔ ال ٹاڈورز نے مزید بتایا کہ اُن کی بھیجی جانے والی روبوٹک وہیکل بنیادی طور پر زمین کے مدار میں ایک سروس ٹرک کی طرح ہو گی اور اگر یہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی تو ایک نئے کاروبار کے دروازے سرمایہ کاروں پر کھُل جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مرمت کرنے والی وہیکل کسی بھی سیٹلائٹ کو کنٹرول کر کے، اُس کا مکمل معائنہ کرنے کی صلاحیت سے آراستہ ہو گی اور پرزوں کی تبدیلی بھی کر سکے گی۔ ٹاڈورز نے بتایا کہ اُن کا سروسنگ ٹرک مرمت کے بعد سیٹلائٹ کو فضا میں روانہ بھی کرے گا۔ ایک اور بڑی کمپنی نارتھروپ گرومین کے ذیلی ادارے اسپیس لاجسٹکس کی جانب سے بھی سن 2019 میں ایک مرمت کرنے والا جہاز خلا میں روانہ کيا جائے گا۔ یہ جہاز بھی خلا میں خراب سیٹلائٹس کو بحالی کے بعد نئی پوزیشن پر روانہ کرے گا۔ اس کمپنی کے ساتھ ٹیلی کمیونیکشن کے ایک بڑے ادارے انٹل سیٹ

Read on the original site

جمہوریت کے ثمرات

- ایکسپریس نیوز