سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی سینیٹرز سرگرم
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی سینیٹرز سرگرم

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں یمن کی جنگ سے متعلق اس مجوزہ قرارداد پر بھی بات چیت کی جائے گی جس پر سینیٹ نے گزشتہ ہفتے بحث کرانے کی منظوری دی تھی۔ صحافی جمال خشوگی کے قتل پر سخت ردِ عمل کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹرز نے جمعرات کو اپنا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سعودی عرب کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے وہ سرکردہ سینیٹرز شریک ہوں گےجنہیں منگل کو سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل نے خشوگی کے قتل سے متعلق بریفنگ دی تھی۔ سی آئی اے کی سربراہ کی بریفنگ کے بعد دو سرکردہ ری پبلکن سینیٹرز – باب کورکر اور لنڈسے گراہم نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان براہِ راست ملوث تھے۔ دونوں سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صحافی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کرے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں یمن کی جنگ سے متعلق اس مجوزہ قرارداد پر بھی بات چیت کی جائے گی جس پر سینیٹ نے گزشتہ ہفتے بحث کرانے کی منظوری دی تھی۔ مجوزہ قرارداد میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خشوگی کے قتل کے ردِ عمل میں یمن میں جاری جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ اپنا تعاون 30 دن کے اندر ختم کردے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق سینیٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس قرارداد پر دونوں جماعتوں کےا رکان کی اکثریت کا اتفاق چاہتے ہیں جس کے بعد امکان ہے کہ یہ قرارداد پیر تک ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ سعودی عرب کے خلاف سینیٹ کی کوششوں میں پیش پیش ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ کئی سینیٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کو سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت ملتوی کردینی چاہیے اور یمن جنگ میں اپنی معاونت بند کرنی چاہیے۔ بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر گراہم کا کہنا تھا کہ اس پر بات چیت جاری ہے کہ یہ اہداف کیسے حاصل کیے جائیں۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا انہوں نے ان کوششوں کے بارے میں وائٹ ہاؤس سے کوئی بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جانتی ہے کہ وہ [سینیٹر گراہم] کیا کر رہے ہیں۔ سینیٹر باب کورکر نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی سینیٹرز مختلف تجاویز کو ایک ہی ایسی قرارداد میں سمونے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر دونوں جماعتوں

Read on the original site