شمسی طوفان کیوں اور کیسے پیدا ہوتے ہیں؟
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

شمسی طوفان کیوں اور کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

سورج تواتر سے گیسسں اور پلازما خلاء میں پھینکتا ہے۔ جانیے کہ اس طرح پیدا ہونے والے شمسی طوفان زمینی آبادی کو کس طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کیا ان کی پیش گوئی سے متعلق کوئی نظام بنایا جا سکتا ہے؟ جہنم کی طرح طاقتور اور کھولتا ہوا سورج لیکن ساتھ ہی یہ دلچسپ اور پراسرار بھی ہے۔ اگر سورج پر تحقیق کی بات کی جائے تو جرمن شہر گوٹینگن کا ماکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے نظام شمسی بہت آگے ہے۔ یہاں کے سائنسدان جاننا چاہتے ہیں کہ شمسی طوفان کیسے بنتے ہیں اور ہر دس سے بارہ برس بعد ان کی تعداد زیادہ کیوں ہو جاتی ہے؟ اس حوالے سے ماکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ماہر فلکیات پروفیسر سامی سولنکی کہتے ہیں، ’’ہمارے خیال سے ایسا سورج کے اندر موجود برقی توانائی (ڈائنامو) کے ذریعے ہوتا ہے لیکن ایسا کس طریقہ ء کار کے تحت ہوتا ہے، یہ ہم نہیں جانتے۔‘‘ زمین سے تقریبا ایک سو پچاس ملین کلومیٹر دور سورج ناقابل یقین حد تک گرم ہے۔ جب ہائیڈروجن ہیلیم ایٹموں میں ضم ہوتی ہے توسورج کی اندرونی سطح کا درجہ حرارت پندرہ ملین گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ چار عشاریہ سات ارب برسوں سے یہ ایٹمی فیوژن ہی شعاعوں، گرمی اور روشنی کا منبع ہے۔ سورج ہمیں ایک چکمتی گیند کی طرح لگتا ہے لیکن یہ ظاہری شکل دھوکا ہے۔ وہاں گھومنے والی گیسیں ایک بے ترتیب مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہیں۔ مقناطیسی لائنوں سے ایسے بڑے دائرے بنتے ہیں، جو بالائی سطح سے بھی اسی ہزار کلومیٹر اونچائی تک جاتے ہیں۔ پلازما اور گرم گیسیں انہی کے ساتھ چپکی ہوتی ہیں۔ پروفیسر سامی سولنکی کہتے ہیں، ’’مقناطیسی میدان ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے اور لہریں گچھم گچھا ہو جاتی ہیں۔ مقناطیسی لائنیں خود کو کاٹ سکتی ہیں۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ غیر مستحکم ہو کر ربڑ بینڈ کی طرح ٹوٹتے ہوئے پھیل جاتی ہیں۔‘‘ اس طرح شمسی توانائی کا اکثر اخراج ہوتا رہتا ہے۔ سورج کی کئی ملین ٹن گیسیں اور پلازما خلاء میں پھیل جاتے ہیں۔ بارہ گھنٹوں بعد برقی ذرات کی پہلی لہر ہمارے سیارے سے ٹکراتی ہے۔ زمینی مقناطیسی میدان ہماری حفاظت کرتا ہے لیکن قطبین میں یہ شیلڈ کمزور ہے اور وہاں فضا میں ہی آکسیجن اور نائٹروجن مالیکیولز چمکنا شروع کر دیتے ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق یہ قطبی روشنیاں دلکش ہیں اور نقصان دہ بھی نہیں۔ لیکن شمسی طوفان کئی طرح کے خطرات ساتھ لاتا ہے۔ یہ مدار میں گھومنے والے سیٹلائٹس خراب اور خلابازوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ ایک طاقتور شمسی

Read on the original site

Singer Shakira accused of fraud

- اے آر وائی

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز