امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید ٹرمپ کو آج اسنادِ سفارت پیش کریں گے
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

انکل چریا ہیں 

- ایکسپریس نیوز

عمر بن عبدالعزیز   (۲)

- ایکسپریس نیوز

ڈپریشن، خطرناک صورتحال

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید ٹرمپ کو آج اسنادِ سفارت پیش کریں گے

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسناد سفارت پیش کریں گے۔ اس حوالے سے تقریب وائٹ ہاوس میں ہوگی، جہاں بھارت اور افغانستان کے سفرا بھی اپنی اسناد پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے، وہ پیر (14 جنوری) سے امریکا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔

Read on the original site

سوٹا لگاتے ہو؟

- ایکسپریس نیوز