بنام محمد حسن عسکری۔ نو دریافت خطوط
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

انکل چریا ہیں 

- ایکسپریس نیوز

عمر بن عبدالعزیز   (۲)

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

ہم سب
8 days ago

بنام محمد حسن عسکری۔ نو دریافت خطوط

کسی فرد کی قلبی و نفسی کیفیات اور علمی و ادبی میلانات اور رجحانات سے آگاہی کے لئے اس کے لکھے گئے یا اس کو لکھے گئے خطوط ایک اہم ذریعہ ہیں۔ ہماری علمی اور ادبی تاریخ میں مکاتیب کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔ بلا شبہ خط کو تہذیبِ انسانی کی محیر العقول عجائبات میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے باب میں بھی مکاتیب کو بنیادی معلومات کا بہترین ماخذ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ خط میں مخاطب فردِ واحد ہوتا ہے جس کے باعث لکھنے والا بلا تکلف ذہن و قلب کی کیفیات رقم کرتا چلا جا تا ہے۔ علامہ اقبالؔ شاعر کے ادبی اور ذاتی خطوط سے اس کے کلام کے پس منظر سے آگاہی کے لیے ضروری قرار دیتے تھے۔ اردو افسانہ و تنقید میں محمد حسن عسکری کی ایک مسلمہ حیثیت ہے۔ وہ مغربی ادب کے طالب اور استاد تھے۔ انہوں نے مشرقی اور مغربی ادب تاریخ کے پس منظر کے ساتھ پڑھا۔ 1930 ء کے بعد اردو ادب میں نئے ادب کی تحریک کے آغاز نے ایک عجیب کیفیت پیدا کی جسے اس کے بعد ہماری ادبی تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔ اس سے پہلے کے ادب پر علی گڑھ کی جمال پرستی کا اثر تھا، اس کے بعد اشتراکی حقیقت نگاری کا رنگ ادب پر غالب آیا۔ پھر نئے ادب نے جدجدیت کا رنگ اختیار کیا۔ The post بنام محمد حسن عسکری۔ نو دریافت خطوط appeared first on ہم سب.

Read on the original site