اِی سی ایل پر نام، یوسف رضا گیلانی کو جنوبی کوریا جانے سے روک دیا گیا
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

وی او اے
17 days ago

اِی سی ایل پر نام، یوسف رضا گیلانی کو جنوبی کوریا جانے سے روک دیا گیا

ایم جے گوپانگ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چئیرمین، سید یوسف رضا گیلانی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اس وقت لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا جب وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اُن کے والد اس عالمی کانفرنس میں ایک کلیدی مقرر تھے۔ بقول اُن کے، میرے والد اس عالمی کانفرنس میں کلیدی مقرر تھے۔ لیکن انہیں اچانک روک دیا گیا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ہے۔“  فضہ گیلانی کے مطابق، چند ہفتہ پہلے وہ نیپال میں بھی گئے تھے۔ لیکن، اس طرح روکے جانے کے بارے میں، انہیں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔  گذشتہ دنوں، جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین، آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ اینڈرایڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaurandhl=en آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675  

Read on the original site