نہانے سے وزن میں حیرات انگیز کمی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
12 days ago

نہانے سے وزن میں حیرات انگیز کمی

آج تک اگر آپ صرف صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کے لیے نہاتے تھے تو اب اس عادت کو اور زیادہ مضبوط کرلیں کیونکہ نہانے سے صرف صفائی ہی حاصل نہیں ہوتی بلکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس سے وزن میں بھی کمی کی جاسکتی ہے۔ نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نہانے سے 140 کیلوریز کا جلنا ممکن ہے۔ اس تحقیق کا حصہ بننے والے آدھے طالب علموں نے 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے پانی سے غسل کیا جبکہ دیگر آدھے طالب علموں نے ایک گھنٹے تک سائیکل چلائی۔ سائیکلنگ کرنے والے گروپ نے زیادہ کیلوریز جلائیں لیکن غسل کرنے والے گروپ نے بھی کسی حد تک کیلوریز جلائیں اور ساتھ ہی انھیں دوسرے فائدے بھی حاصل ہوئے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ گرم پانی سے غسل سے خون میں شوگر کی سطح برقرار رکھنے اور بہتر نیند حاصل کرنے میں بھی مدد ملی۔ اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جو لوگ گرم حمام میں کچھ وقت گزارتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں اور شوگر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی آتی ہے۔

Read on the original site